02:18 pm
پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول کالج اورانتہائی معروف  یونیورسٹی سیل کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، نجی اسکول، کالج اورانتہائی معروف یونیورسٹی سیل کر دی گئی۔۔۔۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 73 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 مرد اور 32 خواتین کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ سیکٹر آئی ایٹ میں سب سے زیادہ 13 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پی ڈبلیو ڈی میں 6، سوہان گارڈن میں 5، کورنگ ٹاؤن میں 5 اور ایف سکس
میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد وہاں سے بھی کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کے بعد وفاقی وزارت صحت کی جانب سے نجی اسکول اور کالج کو سیل کر دیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق ایچ 9 میں واقع نمل یونیورسٹی میں کورونا کے دو کیسز رپورٹ ہوئے، وزارت صحت نے یونیورسٹی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت صحت کے نوٹیفکیشن کہا گیا ہے کہ ان اداروں کو وائرس سے پاک کرنے اور ان میں ٹیسٹگ کا عمل بھی شروع کیا جائے۔ وزارت صحت نے انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بحث جاری ہے، کئی ممالک میں اسکول اور کالج کھولنے کے بعد کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کئی مرتبہ خبردار کر چکا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے بعد کورونا وبا کی دوسری لہر شروع ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی ملک میں دوسری لہر کے خدشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

تازہ ترین خبریں

سندھ کابینہ نے 14کھر77ارب بجٹ کی منظوری دیدی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیلئےبری خبر،شکنجہ تیار کر لیا

دعا ہے اللہ اپوزیشن کو بجٹ پڑھنے کی توفیق دے اور تعمیری تنقید کرے،وزیرخزانہ پنجاب

چیئرمین نیب ایکسٹینشن لینے کیلئے بے تاب ہیں ،شاہد خاقان عباسی

الیکشن کمیشن :فیصل واوڈکی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

نکاح کے وقت غلط عربی تلفظ پر دولہا پکڑا گیا،  تلاشی لی تو ایسا انکشاف کہ باراتیوں کی بھی دھلائی ہوگئی

آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات

عمران خان کو ایوان میں بولنے کا حقنہیں تو قائد حزب اختلاف کو بھی نہیں، شاہ محمود

شرائط میں تاخیر:ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی کو ایسا سرپرائزکہ بڑے بھائی کی آنکھوں میں آنسوآگئے

پنجاب کے بجٹ پربحث کر نیوالی خواتین اراکین اسمبلی اپنے گھرکے بجٹ سے لاعلم نکلیں

حکومت نے عوام کے گردگھیراتنگ کردیا۔۔۔ویکسین نہ لگوانے والوں کی سم بندکرنیکااعلان