10:57 am
صوبائی حکومت نے مزید کتنے ہفتوں کیلئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ؟ والدین بچوں کو اسکول بھیجنے سے قبل خبر پڑھ لیں 

صوبائی حکومت نے مزید کتنے ہفتوں کیلئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ؟ والدین بچوں کو اسکول بھیجنے سے قبل خبر پڑھ لیں 

10:57 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی حکومت نے مزید کتنے ہفتوں کیلئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ؟ والدین بچوں کو اسکول بھیجنے سے قبل خبر پڑھ لیں ۔۔۔۔ پرائمری اسکول مزید 15 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان، بلوچستان حکومت کی جانب سے کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے صوبے کے تمام پرائمری اسکول اکتوبر کے وسط تک بند رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں بڑھتے کرونا کیسز کی وجہ سے پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ 
موخر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پرائمری اسکول مزید 15 دن بند رہیں گے۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ صوبے کے کئی تعلیمی اداروں سے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال پرائمری اسکول بند ہی رکھے جائیں۔ جبکہ جن اعلیٰ تعلیمی اداروں سے کرونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہے،انہیں بند کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 525 جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 15177ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے کرونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1217افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 85افراد کی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 697کے نتائج آنے باقی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں اب تک 5659ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 525میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی۔ دوسری جانب سندھ اور پنجاب میں 7 ماہ کے طویل وقفے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں بیشتر تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں۔ ابتدائی طور پر ان صوبوں میں جامعات، کالجز اور میٹرک کی کلاسز شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جبکہ اب پرائمری اور مڈل اسکول بھی کھول دیے گئے ہیں۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں پر زور دیا جا رہا ہے کہ ہر صورت جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اداروں کیخلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے مارچ کے ماہ میں ہنگامی طور پر بند کر دیے گئے تھے، جبکہ اب ملک میں کرونا صورتحال میں بہتری آنے کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

 نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے ۔ نیئر بخاری

 براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

براڈ شیٹ کے لئے تحقیقاتی کمیٹی پر اپوزیشن کا اعتراض بلا جواز ہے۔خود انہوں ننے براڈ شیٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اعجاز شاہ

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

مسلم لیگ ن نےبجلی کی قیمت میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

پی ڈی ایم میں اتحاد و اتفاق برقرار ہے ،حکومت کو گھر بھیجنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آصف علی زرداری

 ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

 ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی سال مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گے۔شیخ رشید 

 ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی سال مہنگائی پر کنٹرول کر لیں گے۔شیخ رشید 

اسلام آبادپریس کلب کے باہر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

اسلام آبادپریس کلب کے باہر گاڑی کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جاںبحق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل