04:06 pm
 نواز شریف پر دباؤ ڈالنے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے‘ مشتاق منہاس

نواز شریف پر دباؤ ڈالنے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے‘ مشتاق منہاس

04:06 pm

باغ (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے چیف آرگنائیزر ، وزیر اطلاعات  ،سیاحت ،سپورٹس وامور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پر دباؤ ڈالنے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے پنڈی کے بقراط کی پیشگوئی غلط ثابت ہوئی اور میاں شہباز شریف کو رام کرنے میں ناکامی پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے مگر ہمیں پاکستان کی عدلیہ پر اعتماد ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کرے گی، نواز شریف کو مودی کا یار کی گردان جپنے والے 5 اگست کے مودی کے گھناؤنے اقدام کے بعد بھیگی بلی کیوں بن گئے، کیا اسی لئے مودی کے الیکشن جیتنے کی خوشی منائی جا رہی تھی کہ کشمیر کی بندر بانٹ کر دیں گے،
یہ کسی کی بھول ہے کہ بند کمروں میں بیٹھ کر کشمیریوں کی قسمت کے فیصلے کریں گے ہم تقسیم کشمیر کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے، بھارت نے 5 اگست کے مقبوضہ کشمیر کو تقسیم کیا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے یونین ٹیریٹری بنا دیا جسے کشمیریوں نے مسترد کر دیا، گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا جزو لاینفک ہے مسئلہ کشمیر کے حل تک ریاست کے کسی بھی حصہ کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پاکستان ہماری آرزوؤں کا محور ہے، میاں محمد نواز شریف پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، جعلی حکمرانوں نے ملک کا ستیاناس کر دیا عوام جلد ان نا اہل ظالم و جابر حکمران ٹولے سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے اپنے حلقہ انتخاب کے گاوں پدرسیداں میں ایک بڑے استقبالیہ و جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام کی صدارت سینٹر لیگی رہنما سید محمود گردیزی نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید مرتضیٰ گردیزی نے انجام دیئے جلسہ عام سے ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی،سید عفیر گردیزی،راجہ خورشید عالم،سید ظہیر گردیزی، راجہ ہارون، شیراز گردیزی، ڈاکٹر سلیم منہاس، سید فیاض گردیزی، سردار مختیار،ارمغان منہاس، سید الیاس گردیزی، سردار عامر نعیم ، سردار اظہر انور ، سردار دانش بیگ ، سردار ارباب چغتائی ، سردار مختار خان ، سید ظہیر گردیزی ، سید ننوریر حسین شاہ ، سید عمار الہی ، سید انیس گردیزی ، سمیت متعدد دیگر نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کا ہولڑ سیداں پل پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں درجنوں گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور کاروں کے بڑے جلوس میں پدرسیداں لایا گیا، وزیر اطلاعات نے اپنے دورہ کے دوران کتھرے جنگل تا دکھن سیداں پختہ روڈ کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا اور دیگر کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا، وزیر اطلاعات نے گورنمنٹ مڈل سکول پدرسیداں کو ہائی کا درجہ دینے، سید محمود گردیزی کے گھر تک پختہ روڈ کی تعمیر سے پدرسیداں، دکھن سیداں اور گرد و نواح کے تمام مسائل کے حل کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر معروف سماجی شخصیت سید مخدوم حسین گردیزی نے اپنے پورے خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ بھڑکیں مارنے والوں کو 2016 کے الیکشن میں بھرپور جواب دیا تھا اور اب 2021 کے الیکشن میں عوام اپنے حق رائے دہی سے اس سے بڑھ کر جواب دیں گے سیاست میں رواداری، شائستگی اور کارکردگی کے قائل ہیں، ہر ایرے غیرے کو جواب دینا ہمارا شیوہ نہیں ہے، مشتاق منہاس نے کہا وزیراعظم یا کسی عہدے کا نہ پہلے امیدوار تھا نہ آئندہ ہوں گا، میاں محمد نواز شریف ہمارے قائد ہیں اور وہ جس کی جو زمہ داری لگائیں گے سب کیلئے قابل قبول ہو گا ہمارے ٹیم کیپٹن راجہ فاروق حیدر خان ہیں جن کی دلیرانہ قیادت میں گڈ گورننس، میرٹ و انصاف اور تعمیر و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے، تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام کے احساسات و جذبات کو مجروح نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات نے سید مخدوم گردیزی کی طرف سے دیئے گئے پر تکلف ظہرانے اور سید محمود گردیزی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے نہایت شاندار پروگرام کے انعقاد پر سید مرتضیٰ گردیزی، سید محمود گردیزی سمیت اہلیان پدرسیداں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے