09:34 pm
کورونا وائرس| 3ہفتے بعد 1000سے کم کیس رپورٹ

کورونا وائرس| 3ہفتے بعد 1000سے کم کیس رپورٹ

09:34 pm

 سرینگر //جموں و کشمیر میں 3ہفتوں کے بعد 24گھنٹوں میں ایک ہزار سے کم نئے کیس سامنے آئے ہیں۔اگرچہ پیر کومزید 14افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے، لیکن اس دوران صرف 846افراد کو مثبت پایا گیا، ان میں 82سفر کرنے والے بھی شامل ہیں۔14افراد کی ہلاکت ہونے سے مہلوکین کی مجموعی تعداد1146ہوگئی جن میں سے320جموں جبکہ 846کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔پیر کو مزید 824افراد کی رپورٹیں مثبت آنے سے متاثرین کی تعداد73ہزار کا ہندسہ پار کرکے73014تک پہنچ گئی ہے ۔ ان میں سے 28063جموں جبکہ 44951کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ متاثرین میں سے 284کشمیر جبکہ 540جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 284متاثرین میں سے 105سرینگر،27بڈگام، 26 بارہمو،لہ، 33پلوامہ، 18اننت ناگ، 9بانڈی پورہ، 44کپوارہ، 13گاندربل،ایک کولگام اور 8 شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 540 متاثرین میں سے 337ضلع جموں، 52راجوری، 38 ادھمپور، 37کٹھوعہ، 11ڈوڈہ، 29سانبہ، 10پونچھ، ایک رام بن، 14ریاسی اور11کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
۔14اموات
 
جموں و کشمیر میں پیر کو کورونا وائرس سے مزید 14متاثرین فوت ہوگئے جن میں سے11جموں جبکہ 3کشمیر صوبے میں فوت ہوگئے۔ کشمیر میں فوت ہونے والوں میں 2سرینگر اورایک بارہمولہ سے تعلق رکھتا ہے۔کشمیر میں محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’سرینگر میں فوت ہونے والے 1متاثرین میں سے ایک55سالہ ڈلگیٹ سے تعلق رکھتا ہے۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ چھتر گام بڈگام سے تعلق رکھنے والا 80سالہ معمر شخص اورترال پلوامہ سے تعلق رکھنے والا 74سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ دونوں افراد صدر اسپتال سرینگر میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ جی ایم سی جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’روپ نگر جموں سے تعلق رکھنے والی 24سالہ لڑکی،کنج ونی ادھمپور سے تعلق رکھنے والا 59سالہ شخص کنج ونی ادھمپور سے تعلق رکھنے والا 60سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شاستری نگر سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا کی وجہ سے بترا اسپتال میں فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ قاسم نگر نروال جموں سے تعلق رکھنے والا60سالہ شخص اورسنبل کیمپ جموں کے وارڈ 5 سے تعلق رکھنے والا ایک 62سالہ شخص بھی کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا کی وجہ سے جی ایم سی جموں میں فوت ہوگئے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ استاد محلہ سے تعلق رکھنے والا ایک 61سالہ شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ شخص بترا اسپتال جموں میں فوت ہوگیا ۔ حکومتی بیان حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے73,014معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے17,601سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک54,267اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,146تک پہنچ گئی ،جن میں سے 826کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور320کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران پیر کو مزید1,408شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے831اور کشمیر صوبے کے 577اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 15,81,606ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 28؍ستمبر2020ء کی شام تک 15,08,592نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک5,70,333افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں15,721اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔17,601 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ51,373اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب4,84,492اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : جرم ثابت ہونے پر اہم ترین رہنما و سابق رکن اسمبلی کو 10سال قید اور 5کروڑ جرمانے کی سزا سنا دی گئی

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : جرم ثابت ہونے پر اہم ترین رہنما و سابق رکن اسمبلی کو 10سال قید اور 5کروڑ جرمانے کی سزا سنا دی گئی

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سے استعفیٰ طلب کر لیا،اہم ترین شخصیت مستعفی

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سے استعفیٰ طلب کر لیا،اہم ترین شخصیت مستعفی

عوام کوبجلی کاجھٹکادینے کی تیاریاں۔۔۔دو،تین نہ چار،فی یونٹ  کی قیمت میں کتنااضافہ ہونے والاہے،پریشان کردینے والی خبرآگئی

عوام کوبجلی کاجھٹکادینے کی تیاریاں۔۔۔دو،تین نہ چار،فی یونٹ کی قیمت میں کتنااضافہ ہونے والاہے،پریشان کردینے والی خبرآگئی

ن لیگ اپنی مقبولیت کھونے لگی، کئی رہنمائوںنے نواز شریف کو اللہ حافظ کہنے کا فیصلہ کر لیا ، بڑی خبر آگئی

ن لیگ اپنی مقبولیت کھونے لگی، کئی رہنمائوںنے نواز شریف کو اللہ حافظ کہنے کا فیصلہ کر لیا ، بڑی خبر آگئی

انسداد بدعنوانی کے لیے قائم محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران ہی کرپشن میں ملوث۔کتنے افسران کو نوکریوں سے نکالا  دیا  گیا؟جانیے تفصیل

انسداد بدعنوانی کے لیے قائم محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران ہی کرپشن میں ملوث۔کتنے افسران کو نوکریوں سے نکالا دیا گیا؟جانیے تفصیل

معذرت بھی کام نہ آئی ،فوراً سے پہلے استعفیٰ دو۔۔۔۔پی ٹی آئی  رہنما ء فردوش شمیم نے ایساکیاکیاجس کے بعد ان سے استعفیٰ طلب کرلیاگیا

معذرت بھی کام نہ آئی ،فوراً سے پہلے استعفیٰ دو۔۔۔۔پی ٹی آئی رہنما ء فردوش شمیم نے ایساکیاکیاجس کے بعد ان سے استعفیٰ طلب کرلیاگیا

آئندہ ماہ کس چیز کا بحران آنےوالا ہے؟ یہ خبر پڑھ لیں بعد میں نہ کہناکسی نے بتایا نہیں

آئندہ ماہ کس چیز کا بحران آنےوالا ہے؟ یہ خبر پڑھ لیں بعد میں نہ کہناکسی نے بتایا نہیں

عمران خان اڑ جائے گا ۔۔۔اسٹیبلشمنٹ خود نوازشریف  کے پاس جائے گی اورکہے گی کہ سنبھالو حکومت،بڑادعویٰ کردیاگیا

عمران خان اڑ جائے گا ۔۔۔اسٹیبلشمنٹ خود نوازشریف کے پاس جائے گی اورکہے گی کہ سنبھالو حکومت،بڑادعویٰ کردیاگیا