10:38 pm
سیاسی محاذ پر ہلچل نے ارکان اسمبلی میں بے چینی پھیلا  دی،ن لیگی پرندے حکومتی منڈیر پر بیٹھنے لگے

لاہور(ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کے بعد مسلم لیگ ن کے پرندے اڑ کر حکومتی منڈیر پر بیٹھنے لگے۔سیاسی محاذ پر ہلچل نے ن  لیگی ارکان اسمبلی میں بے چینی پھیلا دی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی  وزیر اعلی عثمان بزدار سے ملاقاتوں میں مصروف ہوگئے۔ لیگی منتخب نمائندوں نے عثمان بزدار کو اپنے حلقوں اور علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے رابطہ کیا
ہے، عثمان بزدار سے گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اشرف علی انصاری، محمد غیاث الدین، محمد فیصل خان نیازی نے ایوان وزیراعلی میں ملاقات کی۔ نواز شریف کا بیانیہ مسترد کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری بھی وزیر اعلی سے ملے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے، اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں، تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔عثمان بزدار نے مزید کہا ماضی کے حکمرانوں نے ون مین شو کے ذریعے تمام اختیارات اپنی ذات تک محدود رکھے۔ (ن) لیگی اراکین اسمبلی نے کہا عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد