04:49 pm
شیخوپورہ  ،پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل

شیخوپورہ ،پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل

04:49 pm

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل، فیصل آبادروڈ کی آبادی تھانہ بھکھی کی حدود کدلتھی موڑمیں پسندکی شادی کرنیوالے مسیحی جوڑے کو تین سال بعد گھر بلا کر رات کھیتوں میں لیجا کر فائرنگ کرکے قتل اور لاشوں پر دوسالہ اور پانچ ماہ کی بچی کو روتا چھوڑ دیا گیا، سسرالیوں نے ملنے کابہانہ بنا
فیروز والہ کے رہائشی رباز مسیح اور اسکی بیوی کو گھر بلایا اور رات گئے کھیتوں میں لے جاکردونوں کو بیدردی سے قتل کرکے انکی دو کم سن بیٹیوں کولاشوں پرروتاھواچھوڑ دیا اور فرار ہوگئے، مقتولین نے تین سال قبل کورٹ میرج کی تھی، بھکھی پولیس نے دونوں لاشوں کومردہ خانہ منتقل کردیااور قتل کے شبہ میں چند افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے، مقتول کے بھائی کے مطابق میرے بھائی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا رباز مسیح اوراسکی اہلیہ ریباکے قتل کے مقدمات درج کرکے پولیس نے ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لانے کی یقین دھانی کروائی ہے۔

تازہ ترین خبریں