05:42 pm
پاکستانیوں کو پتہ بھی نہیں ہوگا مگر پاکستان کے اہم علاقے میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون لگا دیا گیا

پاکستانیوں کو پتہ بھی نہیں ہوگا مگر پاکستان کے اہم علاقے میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون لگا دیا گیا

05:42 pm


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانیوں کو پتہ بھی نہیں ہوگا مگر پاکستان کے اہم علاقے میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈائون لگا دیا گیا ۔۔۔کراچی کے ضلع غربی میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے گڈاپ کے علاقے منگھو پیر کی یو سی 8 سمیت دیگر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کردیا ہے۔ کراچی میں نافذ کیے جانے والے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنرساوَتھ کی جاننب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گڈاپ کے علاقے منگھو پیر کی یو سی 8 میں لگایا گیا ہے۔ متاثرہ علاقےمیں
منی لاک ڈاوَن کا دورانیہ یکم اکتوبر سے 15 اکتوبرتک ہوگا۔ منگھو پیر کی یو سی 8 میں واقع سمامہ ولاز اور صائمہ سٹی میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ منی اسمارٹ لاک ڈاوَن کافیصلہ ڈی ایچ غربی کی سفارش پرکیا گیا ہے۔ کورونا سے متاثرہ علاقے میں تمام ہوم ڈیلوریز پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گھر سے صرف ایک شخص کوضروری اشیاخریدنے کے لیے باہر آنے کی اجازت ہوگی۔ میڈیا کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق منگھو پیر یو سی 8 میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں داخلے اور باہر آتے وقت ماسک پننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں فوری طور پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ذرائع مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی البتہ میڈیکل اسٹورز اور اشیائے خورد و نوش کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈپٹی کمشنرساوَتھ نے ضلع جنوبی میں 3 ریسٹورنٹس کوسیل کردیا۔ تینوں ریسٹورنٹس نے کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کی تھی۔

تازہ ترین خبریں