05:20 pm
ایک دن میں 2سابق کورکمانڈرز کاانتقال۔۔جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نصیر اختر بھی انتقال کرگئے

ایک دن میں 2سابق کورکمانڈرز کاانتقال۔۔جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نصیر اختر بھی انتقال کرگئے

05:20 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے دو سابق کور کمانڈر انتقال کر گئے،کراچی میں سابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی جب کہ لاہور میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نصیر اختر انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کے انتقال کے بعد لاہور میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نصیر اختر لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نصیر اختر کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا
کہ سابق کور کمانڈ کراچی کا انتقال لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ہوا۔اہلخانہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نصیر اختر پچھلے ایک سال سے رعشے کی بیماری میں مبتلا تھے اور کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نصیر اختر کی نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد لاہور کینٹ میں ادا کی جائے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نصیر اختر 1992 سے 1994 تک کور کمانڈر کراچی تعینات رہے۔ اس سے قبل بتایا گیا کہ شہر قائد کے ساحلی علاقے میں دو دریا سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔لاش کی شناخت لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔لاش گذشتہ روز دو دریا کے قریب ایک گاڑی سے ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا جس سے موت واقعے ہوئی ۔ گاڑی کو تحویل میں لاش کو پی این ایس شفا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔انہوں نے 12 اکتوبر 1999 کو مشرف کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کو 2001 میں ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف بنایا گیا تھا۔کہا جاتا ہے کہ مظفر حسین عثمانی ہی وہ شخص تھے جنہوں نے پرویز مشرف کا طیارہ اتروایا تھا۔لیفٹیننٹ ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کی عمر 72 سال تھی۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو