05:23 pm
نیب کے ریڈار پر بڑے بڑے آنے لگے ،  خواجہ آصف بھی طلب

نیب کے ریڈار پر بڑے بڑے آنے لگے ، خواجہ آصف بھی طلب

05:23 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو8اکتوبرکو طلب کرلیا، 2004ء سے 2018ء تک اقامہ رکھنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے، اقامہ دینے والی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف کو 8اکتوبر کو دن 11بجے طلب کرلیا ہے۔
خواجہ آصف کو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔2004ء سے 2018ء تک اقامہ رکھنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔خواجہ آصف کو اقامہ دینے والی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مرحوم مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم
حبیب اللہ المعروف مخدوم جلیل الزمان کو قومی احتساب بیورو(نیب) نے گرفتار کرلیاہے،نوٹس کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کراچی نے سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق مخدوم حبیب اللہ کو بحریہ ٹائون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مخدوم حبیب اللہ مرحوم مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق مخدوم جلیل الزمان کو نیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا، نیب کے نوٹس کے باوجود مخدوم جلیل الزمان پیش نہیں ہوئے تھے، گرفتاری نیب کی جانب سے نوٹس پر پیش نہ ہونے پر عمل میں لائی گئی ہے۔ مخدوم حبیب اللہ پر مشرف دور میں تعلقہ ناظم کے دوران سابقہ ٹریژری افسر حیدرآباد مشتاق شیخ سے ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کاالزام ہے۔ سابق اکائونٹس افسر حیدرآباد مشتاق شیخ نے دوران تفتیش سابقہ تعلقہ ناظم نے کا نام لیا۔جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ تعلقہ ہالا کے ناظم رہ چکے ہیں۔ اسی طرح احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا، عدالت نے اشتہاری قرار دلوانے کے لیے نیب سے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی کیا رپورٹ آئی ہے جس پر نیب افسر نے بتایا کہ نواز شریف کے وارنٹ لندن میں انکی رہائش گاہ پر وصول کرا دیئے ہیں، نواز شریف جان بوجھ کر ریفرنس کا سامنا نہیں کر رہے۔ جس پر عدالت نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق نواز شریف کے خلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کی جاتی ہے۔عدالت نے نیب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دلوانے کی ابتدائی رپورٹ طلب کر تے ہوئے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر مزید کارروائی 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو