04:54 pm
سندھ میںسردیاں بھر سی این جی کی سپلائی بندرہے گی

سندھ میںسردیاں بھر سی این جی کی سپلائی بندرہے گی

04:54 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) 15اکتوبر سے سندھ بھر کے سی این جی سٹیشنز پر گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔سوئی سدرن حکام کے مطابق مقامی گیس پر بیشتر سی این جی اسٹیشنز 4 ماہ بعد 15 فروری سےکھولنےکامنصوبہ ہے۔ دوسری جانب گیس پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کے بجائے زیادہ سے زیادہ پمپ ایل این جی پر منتقل کیے 
جا رہے ہیں،گیس میں خودکفیل سندھ کو چاہیے کہ وفاق سے گیس حصے میں اضافہ حاصل کرے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سندھ میں تقریباً 700 میں سے 108 پمپ قطری ایل این جی پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس کی پیداوار میں خود کفیل سندھ اب درآمدی ایل این جی استعمال کرے گا

تازہ ترین خبریں