05:14 pm
گوادر اور پسنی کے درمیان گردو غبار کا طوفان، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

گوادر اور پسنی کے درمیان گردو غبار کا طوفان، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

05:14 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم علاقے میں خوفناک طوفان ، ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ، کئی گاڑیوں کا آپس میں خوفناک ٹکرائو۔۔۔ گوادر اور پسنی کے درمیان تیز آندھی اور گردو غبار کے طوفان کے باعث ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی اور گوادر شہرکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ آندھی کےباعث حدنگاہ متاثر ہونےسے مکران کوسٹل ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ گوادر اور پسنی کےدرمیان تیز آندھی اور گردو غبار کاطوفان شروع ہوا جس کے باعث
پسنی ۔گوادر کے درمیان ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی اور گوادر شہرکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دوسری جانب تیز آندھی اور گرد کی وجہ سے گوادراورپسنی کےدرمیان مکران کوسٹل ہائی وے پر حد نگاہ متاثر ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق حدنگاہ متاثر ہونےسےکوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کے مختلف حادثات پیش آئے ہیں۔ حادثات میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبریں