08:35 am
’’یا اللہ خیر ‘‘پاکستان کے اہم شہر میں  عوام پر دستی بم حملہ ، کئی افراد نشانہ بن گئے

’’یا اللہ خیر ‘‘پاکستان کے اہم شہر میں  عوام پر دستی بم حملہ ، کئی افراد نشانہ بن گئے

08:35 am

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم شہر میں عوام پر دستی بم حملہ ، کئی افراد نشانہ بن گئے ۔۔۔ کوئٹہ میں پل تعمیر کرنے والے مزدوروں پر دستی بم پھینک دیا گیا۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں 5 مزدوروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے اسمنگلی روڈ پر دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں،ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اب تک 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی افراد
کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔زخمی ہونے والے افراد میں 5 مزدور جب کہ 2 راہگیر بچے شامل ہیں۔بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک دستی بم حملہ تھا۔دستی بم زیر تعمیر پل پر کام کرنے والے مزدوروں پر پھینکا گیا جس کے نتیجے میں 5 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔دھماکے کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں