03:52 pm
کوئٹہ میں انوکھا سی این جی پمپ پکڑا گیا

کوئٹہ میں انوکھا سی این جی پمپ پکڑا گیا

03:52 pm


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ایک ایسا  گھریلو سی این جی پمپ پکڑا گیا ہے جس کے ذریعے صرف ایک کمپریسر لگا کر گھر سے ہی سی این جی گاڑیوں میں بھری جارہی تھی۔سریاب روڈ پر ملکی تاریخ کا پہلا دیسی سی این جی پمپ پکڑا گیا ہے جس میں ناقابل یقین طریقہ اختیار کرتے
ہوئے گھریلو کنکشن پر ایک دیسی سی این جی اسٹیشن چلایا جا رہا تھا۔اس مقصد کیلئے گھر میں 4 کمپریسرز لگا کر سی این جی بنائی جا رہی تھی۔ گیس کی چوری کیلئے سروس لائن کا استعمال کیا جا رہا تھا۔سوئی سدرن نے ملزم جان محمد کو موقعے سے گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

تازہ ترین خبریں