03:55 pm
بھارت کی اپنے چار شہریوں کی رہائی کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

بھارت کی اپنے چار شہریوں کی رہائی کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

03:55 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتیحکام نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایسے چاربھارتی  شہریوں کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے جنھیں پاکستان میں آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سزائیں دی گئی تھیں اور وہ یہ سزا پوری کر چکے ہیں۔پاکستانی وکیل ملک شاہنواز نون کے توسط سے دائر کی جانے والی اس درخواست 
میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری برجو ڈونگ ڈونگ عرف برچھو، وگیان کمار، ستیش بھوگ اور سونو سنگھ کو پاکستانی فوج نے گرفتار کیا تھا اور انھیں پاکستان آرمی ایکٹ کی شق 59 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سزائیں دی گئی تھیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ برجو ڈونگ کی سزا سنہ 2007 میں، سونو سنگھ کی 2012 میں، وگیان کمار کی 2014 میں