05:06 pm
حق مہر معاف نہ کرنے پر خاتون قتل

حق مہر معاف نہ کرنے پر خاتون قتل

05:06 pm

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک ) رولرز ہیلتھ سنٹر نے بے حسی کی انتہا کردی، خاتون کی لاش 3 گھنٹے تک ہسپتال کے باہر پڑی رہی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں ماں کی لاش کے پوسٹ مارٹم کے انتظار میں بیٹھی بیٹی تھک ہار کر ہسپتال کے باہر زمین پر ہی لیٹ گئی لیکن ماں کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوچ شریف کے رولرز ہیلتھ سینٹر میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی لاش ہسپتال
کے باہر تین گھنٹے سے زائد پڑی رہی لیکن کوئی مدد کو نہ آیا، مقتولہ کی بیٹی تھک ہار کر اسٹریچر کے پاس ہی زمین پر لیٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو شوہر نے حق مہر کی رقم معاف نہ کرنے پر پے در پے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ افسوس ناک واقعے کے بعد پولیس خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لائی اور چلتی بنی، پولیس نے پلٹ کر دوبارہ رپورٹ نہیں لی، مقتولہ کی لاش کے پاس بیٹھی بیٹی ماں کی لاش کے پاس تھک ہار کر زمین پر ہی لیٹ گئی۔ مقتولہ کی بیٹی ہسپتال سے گزرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے التجا کرتی رہی۔ مقتولہ کی بیٹی نے ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ والدہ کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے لیکن اس پر کسی کو ترس نہ آیا اور سب لاش پڑی دیکھ کر نظر انداز کرتے رہے۔ اوچ شریف میں پیش آنے والے اس دل سوز واقعے کے بعد اس لڑکی کی ماں کے اسٹریچر کے ساتھ لیٹے ہوئے کی تصویر میڈیا پر وائرل ہونے عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ تصویر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔ یاد رہے کہ عورت کو حق مہر معاف نہ کرنے پر شوہر نے چھریاں مار کر قتل کیا۔ بیٹی کے مطابق اس کے والدین کے درمیان حق مہر کے معاملے پر جھگڑا ہوا، والد کی جانب سے حق مہر معاف کرنے کے مطالبے سے انکار پر والد نے چھریاں مار کر ماں کو قتل کردیا۔

تازہ ترین خبریں

ملتان کے بعد’’لاہور میں بھی ڈیمولیشنگ موومنٹ کا پھیکا چورن نہیں بکنے والا‘‘فیاض الحسن چوہان

مریم نواز نےسابق جج ارشد ملک کے انتقال پراہم ٹویٹس کردیے

وزیر اعظم کی ان تھک کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی ہے،شہبازگل

ارشدملک جیسے جج کون تیار کرتاہے۔۔ مسلم لیگ نے ایک بار پھر الزامات کی پوچھاڑ کردی،

اب ہم عمران خان کوجیل بھیجیں گے،سوائے ایک چیز کے !تمام سہولتیں دیں گے،رانا ثنا اللہ

پشاور،گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے بچہ جاں بحق ،5 افراد شدید زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب سے عثمان ڈار کی ملاقات،وزیراعظم کے دورہ سیالکوٹ کیلئے انتظامات پر تبادلہ خیال

 سابق حکمرانوں نے معیشت،اداروں اور سیاسی نظام کو معذور کیا،فردوس عاشق اعوان

شادی کی تقریب غم میں تبدیل ہو گئی ، کرنٹ لگنے سے 3 مزدورجاں بحق

اسمبلیوں سے استعفوں پر اپوزیشن اتحاد میں اتفاق۔۔۔۔ نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان نے بڑا اعلان کردیا

 کے ایم سی ملازم شہزاد کو بوسہ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس جاری کرکے 7 دنوں کے اندر جواب طلب

 جمہوریت کے نام پر نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔سینیٹر سراج الحق

ملتان جلسہ سے قبل کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کے خلاف جےیوآئی سمیت پی ڈی ایم کےملک بھر میں مظاہرے