05:13 pm
پاکستان کے اہم علاقے میں ملکی تاریخ کا پہلا انوکھا اور دیسی CNGپمپ پکڑا گیا ، کس طرح کام کیا جا رہا تھا ؟ جانیں

پاکستان کے اہم علاقے میں ملکی تاریخ کا پہلا انوکھا اور دیسی CNGپمپ پکڑا گیا ، کس طرح کام کیا جا رہا تھا ؟ جانیں

05:13 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے اہم علاقے میں ملکی تاریخ کا پہلا انوکھا اور دیسی CNGپمپ پکڑا گیا ، کس طرح کام کیا جا رہا تھا ؟ جانیں ۔۔کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ایک انوکھا دیسی سی این جی پمپ پکڑا گیا جہاں ایک گھر میں کمپریسرز لگا کر سی این جی گاڑیوں میں بھری جا رہی تھی۔ سریاب روڈ پر ملکی تاریخ کا 
پہلا دیسی سی این جی پمپ پکڑا گیا ہے جس میں ناقابل یقین طریقہ اختیار کرتے ہوئے گھریلو کنکشن پر ایک دیسی سی این جی اسٹیشن چلایا جا رہا تھا۔ اس مقصد کیلئے گھر میں 4 کمپریسرز لگا کر سی این جی بنائی جا رہی تھی۔ گیس کی چوری کیلئے سروس لائن کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ سوئی سدرن نے ملزم جان محمد کو موقعے سے گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔