03:06 pm
گوجرانوالہ جلسہ ،مریم نوا زکی قیادت میں قافلے چل پڑے

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک )کو جرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جب کہ مختلف شہروں سے سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لاہور کےقافلے جاتی امرا سے مریم نواز کی قیادت میں چل پڑے ہیں،قافلے کے ساتھ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، مریم نواز کی گاڑی ان کے خاوند کیپٹن(ر)محمد صفدر چلا رہے ہیں،روانگی سے قبل دعا کی گئی اور قافلے پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا سے روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب کیا ،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلیں ہیں،ووٹ کی عزت بچائیں گے۔
پی ڈی ایم آج مسلم لیگ ن کے گڑھ سمجھے جانے والے شہر گجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ پی ڈی ایم کے جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان لاہور سے گوجرانوالہ پہنچیں گے، دونوں جماعتوں کے قافلے کامونکی میں ساتھ ملیں گے جب کہ بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ پہنچیں گے۔حکومتی اعلانات کےباوجود مختلف مقامات پر رکاوٹیں اور مشکلات پیدا کیے جانے کی اطلاعات ہیں، ایسے میں مریم نواز نے بھی ٹوئیٹر کا میدان سنبھالا اور لکھا کہ ""اتنا ڈر؟ وہ بھی ایک نہتی لڑکی سے؟مریم نواز نے ساتھ ہی مختلف ٹی وی سکرینز کی تصاویر بھی شیئرکیں جن میں بتایا گیا ہے کہ "جناح سٹیڈیم کی طرف پیدل جانیوالے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، سٹیلائیٹ ٹائون کی طرف سے آنیوالی سڑکوں پر مزید کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ گل روڈ ، منیر چوک ، سیالکوٹ روڈ اور گوندنوالہ پھاٹک پر بھی کنٹینرز لگ چکے ہیں، راستے خاردار تار لگاکربھی بند کیے گئے ہیں"۔تصاویر میں کنٹینرز بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی