03:36 pm
راولاکوٹ، نجی تعلیمی ادار وں نے حکومتی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد نہ کیا تو سیل کرنے کے ساتھ ممکنہ محکمانہ ایکشن بھی لیا جائے گا

اے ڈی او مردانہ حلقہ نمبر 4پونچھ سردار اختر جاوید نے سب ڈویثرن تھوراڑ کے نجی تعلیمی ادارہ جات کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انہوں نے حکومتی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد نہ کیا تو آئندہ ایسے اداروں کو سیل کردیا جائے گا اور ممکنہ طور پر انکے خلاف محکمانہ ایکشن بھی لیا جائے گا ،
معصوم کلیوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ احکام کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے وہ وقتاً فوقتاً حلقہ نمبر 4پونچھ کے نجی تعلیمی ادارہ جات کا دورہ کرکے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے طلبہ و طالبات کی جانیں محضو ظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گئے، حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اور عالمی وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مناسب اور فوری اقدامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے مناسب کردار ادا کیا جاسکے۔ اے ای او حلقہ نمبر 4پونچھ سردار اختر جاوید نے یہاں نجی تعلیمی ادارہ جات کے اچانک معائنہ کے دوران غازی ملت سکینڈری پبلک سکول کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کلاسز میں اُتنے ہی بچے بٹھائے جتنے بچے ایس او پیز کے عین مطابق بٹھانے ضروری قرار دیئے گئے ہیں۔انہوں نے ایک دوسرے نجی ادارہ اقراء پبلک ہائی سکول کی اس حوالے سے کارکردگی کو نا مناسب اور نامکمل قرار دیا اور تنبیہ کی کہ اصلاح احوال کر لیا جائے ایک تیسرے ادارے الضحیٰ مونٹیسوری سکول کا معائنہ کے دوران بھی انھیں ایس او پیز بھی عملدرآمد پراپر نہ دیکھ کر حیرانگی ہی نہ ہوئی بلکہ یہ پتہ چلا کہ یہ ادارہ ابھی رجسٹر نہ ہے جس کیلئے ضروری ہدایات جاری فرمائیں ۔ اے ای او سردار اختر جاوید نے مارچ 2020میں تھوراڑ میں قائم ہونے والے روٹس اینڈ ونگز مونٹیسوری سکول کے منتظم کو تنبیہ کی کہ وہ 20مارچ سے روزانہ کی بنیاد پر مبلغ پانچ سو روپیہ بطور جرمانہ حکومتی خزانہ میں داخل کروائیں گے کیونکہ بغیر رجسٹریشن کے ادارہ اب تک کیسے چل رہا ہے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیاجائے گا اور بالا آفسران کو ضروری تحریک کر لی جائیگی۔ انہوں نے لِٹل اینجلز پبلک ہائی سکول کے منتظم اعلیٰ کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر وارننگ جاری کی ۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حلقہ نمبر 4پونچھ سردار اختر جاوید نے برائٹ فیوچر پبلک سکول تھوراڑ کی عمارت کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ دیگر اداروں کی نسبت اس ادارہ کا ماحول مناسب لگا ہے باقی ادارہ جات کو اصلاح احوال کیلئے ضروری اقدامات فوراً اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے ان شکایا ت کا بھی نوٹس لیا کہ جولائی ،اگست اور ستمبر کی اگر کوئی فیس لیتے ہوئے نجی تعلیمی ادارہ کے بارے میں شکایات سامنے آئیں تو سخت ایکشن لیا جائیگا۔

تازہ ترین خبریں

 نالائق حکومت نے دنیا بھر میں نہ صرف پی آئی اے بلکہ ملک کو بھی بدنام اور رسوا کیا ہے۔ پلوشہ خان

 عظمت سعید سے تحقیقات کروانا براڈ شیٹ سے بھی بڑا فراڈ ہے،انکو کمیٹی کا سربراہ بنانا معاملہ دبانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ فیصل کریم کنڈی

مراد علی شاہ وفاقی وزیر علی زیدی سے ناراض ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کو شکایتی خط ارسال کردیا

 کمشنریٹ افغان مہاجرین میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ ۔۔ نیب نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو طلب کرلیا

مفتی عبد القوی کی شہرت اپنے علاقے میںبھی کچھ زیادہ اچھی نہیں

حکومت کو نو سرکاری اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ۔۔۔ زیادتی کیس کے ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے 

پی ڈی ایم بغیر منزل کارواں ہے،پی ڈی ایم کا اتحادکبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا ۔شا ہ محمود قریشی

پی آئی اے ملازمین کیلئے خوش خبری ۔۔۔ ملازمین کی رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے اربوں روپے کا فنڈ منظور ہو گیا۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ افریقہ میں توسیع ،ویمنز کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز مکمل کرنے کے بعد زمبابوے روانہ ہوں گی،

نوازشریف نے طاہر ہ سید اور نعیم بخاری کا گھر کیسے توڑا تھا

پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدارس کے بچوں کی شرکت۔۔۔  چائلڈپروٹیکشن بیورو نے مذمت کا اظہار کرلیا 