04:17 pm
پیپلزپارٹی سوگ میں ڈوب گئی  سینئررہنما ء انتقال کرگئے

کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء راشد حسین ربانی انتقال کر گئے، بلاول بھٹو نے 18 اکتوبر کا جلسہ راشد حسین ربانی کے نام کر دیا۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے،انہوں نےسوگواروں میں ایک بیٹی اور بیوہ کو چھوڑاہے۔راشد حسین ربانی نے 1970ء میں پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا اور کراچی کے علاقے، پاکستان چوک سے وارڈ صدر منتخب ہوئے، ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران مجموعی طور پر دس سال قید و بند اور جلاوطنی کی سزائیں بھی کاٹیںپیپلز پارٹی کے سینئر
رہنما راشد حسین ربانی کی نمازجنازہ عمر شریف پارک کلفٹن میں اداکی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، رضا ربانی، تاج حیدر، نثار کھوڑو، عبدالقادر پٹیل، سعید غنی، وقار مہدی، ڈاکٹر فاروق ستار اور پارٹی رہنماؤں سمیت سیاسی شخصیات، کارکنوں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میاں راشد حسین ربانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا جبکہ 18 اکتوبر کا جلسہ راشد حسین ربانی کے نام کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سینئر پی پی رہنما راشد حسین ربانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ راشد ربانی کا شمار محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا،محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں وہ سینیٹر بھی رہے۔ مرحوم کی جمہوریت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ راشد حسین ربانی ایک باوقار ساتھی تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پورا نہیں ہوسکے گا۔

تازہ ترین خبریں

مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں ، لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی، پولیس سے ہاتھا پائی

پلان تبدیل ۔۔ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملتوی، آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

ملائیشیا میں تو صرف ایک طیارہ ہی تحویل میں لیا گیا ہے، ابھی مزید کتنے طیاروں کو پکڑا جاسکتا ہے؟

کیاسابق صدر اپنی والدہ کی خواہش پوری کرنے پاکستان آئیں گے؟

نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری:برطانوی حکومت نے پاکستان کوبڑاجھٹکادیدیا

قومی ائیرلائن کاطیارہ ضبط کرانے میںبھارت ملوث نکلا؟کس طرح فیصلہ  کرایاگیا؟

نوازشریف کی پاکستا ن حوالگی۔برطانیہ مان گیا

پنجاب میں سکول کب کھولے جائیں گے ؟ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی اعلان کر دیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر