05:41 am
مظفرآباد اور گردنواح میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش 10مقامات سیل

مظفرآباد اور گردنواح میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش 10مقامات سیل

05:41 am

مظفرآباد اور گردنواح میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،ایس پی مظفرآبادکا شہر بھر میں دورہ ، کرونا وائرس کے تابڑ توڑ حملے ،
10مقامات سیل جبکہ گورنمنٹ راجہ اقبال بوائز ہائی اسکول چہلہ بانڈی میں کرونا ٹیسٹ نہ ہوسکا، ایک مریض کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عبدالحمید کیانی اور ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ کا شہر بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دورہ ،مختلف مقامات پر عوام کو ایس او پیز ،ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال کی بریفنگ دی گئی جبکہ کرونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تحریر جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ضلع مظفرآباد کے 10مقامات کو 5دن کیلئے مکمل سیل کردیا ، جن میں جلال آبادنزد پی ایم ہائوس،نثار کیمپ،گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول چہلہ بانڈی،اپر گوجرہ وارڈ نمبر 24،شوکت لائن ،خان مارکیٹ ،نلوچھی وارڈ نمبر 25،سماں بانڈی ،شہید گلی ،آزادکشمیر یونیورسٹی چہلہ پل،اے جے کے بینک،چھتر برانچ،ہائی کورٹ آزادجموں و کشمیر،چھترشامل ہیں جبکہ بعض مقامات اور سکولز میں تاحال کرونا ٹیسٹ کیلئے میڈیکل ٹیمیں نہ پہنچ سکی جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرونا وائرس کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس کے باعث والدین بھی ایک با رپھر خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

تازہ ترین خبریں