06:14 am
مظفرآباد‘ تفریحی مقامات ،پبلک ٹرانسپورٹس میں ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی

مظفرآباد‘ تفریحی مقامات ،پبلک ٹرانسپورٹس میں ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی

06:14 am

تفریحی مقامات ،پبلک ٹرانسپورٹس میں ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے ،سماجی فاصلہ رکھنے کے بجائے گاڑی کے اندر سیڑھی اور چھت بھر کر لے جائی جاتی ہے جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے
کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوسکتا ہے،ضلعی انتظامیہ ،ٹریفک پولیس فوری طور پر ایکشن لیں ،سماجی فاصلے کو قائم رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف ضلعی انتظامیہ اور حکومت سماجی فاصلے کو قائم رکھنے کا دعوہ کرتی ہے جبکہ دوسری جانب اِن تمام احکامات پر عملدرآمد کروانا ایک خواب بن کر رہ گیا ہے جس کے باعث رکشوں میں 5سے 6سواریاں جبکہ سوزوکیوں میں 2فرنٹ،12سواریاں پیچھے بٹھائی جاتی ہیں جبکہ ہائی ایس ویگنز اور بسوں میں اندر ،سیڑھی ،چھت مکمل سواریاں سے بھری ہوتی ہے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ایسے میں ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر کئے گئے اقدامات کھل کر سامنے آگئے جس کے باعث خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایسے اقدامات سے کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں