06:49 am
پیپلز پارٹی خواتین ونگ ملک بھر میں وفاقی حکومت مخالف ہونیوالے مظاہروں،جلسوں میں بھر پور شرکت کریگی،شازیہ اکبر چوہدری

پیپلز پارٹی خواتین ونگ ملک بھر میں وفاقی حکومت مخالف ہونیوالے مظاہروں،جلسوں میں بھر پور شرکت کریگی،شازیہ اکبر چوہدری

06:49 am

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے پیپلز پارٹی خواتین ونگ ملک بھر میں وفاقی حکومت مخالف ہونے والے مظاہروں،
جلسوں میں بھر پور شرکت کرے گی ،کوٹلی میں ہونے والا ورکرز کنونشن تاریخی ہوگا ،پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والے سیاسی جماعت ہے ،وفاقی حکومت سیاسی جماعتوں کے قائدین کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنا کر پاکستان میں انتشار پھیلا رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی،پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے ،پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کر رہی ہے اور کرے گی ،تحریک انصاف نے ملک میں افرا تفری پھیلا رکھی ہے ۔

تازہ ترین خبریں