06:59 am
تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد کوٹلی شہر کو آزاد کشمیر کا ماڈل سٹی بنائیگی، ناظم حسین

تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد کوٹلی شہر کو آزاد کشمیر کا ماڈل سٹی بنائیگی، ناظم حسین

06:59 am

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ناظم حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد کوٹلی شہر کو آزاد کشمیر کا ماڈل سٹی بنائے گی،کوٹلی شہر کے بنیادی مسائل کا حل کر کے اسے آزاد کشمیر کا سب سے خوبصورت شہر بنائیں گے ،
موجودہ اور سابقہ ادوار میں کوٹلی کی عوام کے ساتھ نا انصافیاں اور زیادتیاں کی گئی ،ہم ان کا ازالہ کریں گے ،کوٹلی شہر کی بہتری کے لیے قا نون سازی کی جائے گی ،شہر سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے عملی اقدامات کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلعی ہسپتال کوٹلی کو عالمی معیاری ہسپتال بنا کر کوٹلی کی عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ہر گھر میں پانی کی فراہمی کے لیے ہنڈز پیمپ بنائیں گے ،کوٹلی شہر کے لیے گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی کرکے کوٹلی کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے ،کوٹلی کو نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بیروں ممالک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں گے ،کوٹلی کی عوام کے ساتھ کسی بھی سطح پر زیادتی نہیں ہوگئی ،جن لوگوں نے کوٹلی کی عوام کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں ان کا یوم حساب قریب ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں اقتدار میں آنے کے بعد کوٹلی شہر میں تین بڑے پارکس بنائی گی ،سیاحت کو فروغ دینے کے لیے عالمی سیاحتی اداروں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے،کوٹلی شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقنی بنانے کے لیے محکمہ برقیات میں اصلاحات لائیں گے ،بچوں کے حقوق اور ان کو تعلیم کی فراہمی کے لیے مثالی سکولز کا قیام بھی کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں