12:18 pm
بانی ایم کیوایم کاقصہ تمام ۔۔عدالت سے بڑی خبرآگئی

بانی ایم کیوایم کاقصہ تمام ۔۔عدالت سے بڑی خبرآگئی

12:18 pm


لندن(ویب ڈیسک) برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے زیر انتظام 6 ٹرسٹ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا۔ برطانوی ڈپٹی ہائیکورٹ جج پیٹر ناکس کے احکامات پر منجمد کی گئی پراپرٹیز میں ایبے ویو ہائوس، ہائی ویو گارڈنز فرسٹ ہائوس، وائٹ چرچ لین فرسٹ ہائوس، بروک فیلڈ ایونیو ہائوس، ہائی ویوگارڈنز سیکنڈ ہائوس، وائٹ چرچ لین سیکنڈ ہائوس اور ایم کیو ایم کا فرسٹ فلور الزبتھ ہاس دفتر شامل ہے۔ عدالتی احکامات
کے تحت بانی متحدہ اور ان کے ساتھی مقدمے کا نتیجہ نکلنے تک ان پراپرٹیز میں رہ سکتے ہیں تاہم انہیں بیچا نہیں جاسکتا۔ خیال رہے کہ اثاثوں کے حق میں مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان نے دائرکیا ہے جس کا مقف ہے کہ یہ اثاثے اس کی ملکیت ہیں اور ان اثاثوں کی ملکیت 15 ملین پانڈ یعنی تقریبا 3 ارب روپے سے زیادہ ہے جب کہ ٹرائل میں چند ماہ لگنے کا امکان ہے۔