12:21 pm
پاکستان کے اہم شہر میں باپ کا بیٹی کیساتھ شرمناک اقدام

پاکستان کے اہم شہر میں باپ کا بیٹی کیساتھ شرمناک اقدام

12:21 pm


مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک ) درندہ صفت باپ نے اپنی ہی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے اپنی بیٹی کی عزت تار تار کر دی۔16 سالہ اقراء اپنے ماموں محمد عباس کے ساتھ تھانہ شہر سلطان پہنچی۔تھانہ شہر سلطان پولیس نے غلام فرید کو حراست میں لے لیا۔
واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ درندہ صفت باپ غلام فرید نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم کو طبی معائنے کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر شہر سلطان لے جایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ والد کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے،لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔