02:48 pm
دلہن موٹی ہو تو لوگ باتیں بناتے ہیں، اپنے اس خاص دن سے قبل وزن  اس طرح کم کریں کہ وزن بھی کم ہوجائے اور چہرے کی تازگی پر بھی اثر نہ پڑے

دلہن موٹی ہو تو لوگ باتیں بناتے ہیں، اپنے اس خاص دن سے قبل وزن اس طرح کم کریں کہ وزن بھی کم ہوجائے اور چہرے کی تازگی پر بھی اثر نہ پڑے

02:48 pm

شادی انسان کی زندگی کا ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ سے زیادہ خوبصورت نظر آئے- اگر کسی لڑکی کا وزن زيادہ ہو تو اس کو اپنے وزن کی سب سے زیادہ فکر ہوتی ہے اور اس کے لیے وہ شادی کی تاریخ کے طے ہوجانے والے دن سے ڈائٹنگ شروع کر دیتی ہے- اکثر لڑکیاں جو موٹاپے کا شکار ہوتی ہیں شادی والے دن شدید ڈائٹنگ کے باعث وزن تو کم کر لیتی ہیں مگر اس کا براہ راست اثر ان کے چہرے کی تازگی
پر پڑتا ہے جلد مرجھا سی جاتی ہے آنکھوں کے نیچے حلقے ہو جاتے ہیں اور اپنے اس خاص دن وہ نتائج نہیں حاصل کر پاتی ہیں جس کی وہ خواہشمند ہوتی ہیں- اس حوالے سے ہم آپ کو اس ڈائٹ پلان کے بارے میں بتائیں گے جس سے ایک جانب تو وزں کم ہو سکے گا اور دوسری جانب چہرے کی تازگی بھی متاثر نہ ہو- ڈائٹنگ کرنے سے پہلے یاد رکھنے کی باتیں شادی سے قبل اگر آپ اپنے وزن کو کم کرنے کی خواہشمند ہیں تو اس کے لیے آپ کو ان چند باتوں کا خاص طور پر خیال رکھنا پڑے گا بازاری کھانوں سے سختی سے پرہیز کریں • زیادہ میٹھے کھانے نہ کھائیں • سوڈے والے میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں • سفید آٹے ، ڈبل روٹی ، چاول کھانے سے پرہیز کریں • زيادہ پانی پینے کو اپنی عادت میں شامل کریں ڈائٹ پلان وزن کو کم کرنے کے لیے اوپر دی گئی احتیاطوں کے ساتھ ایک ایسا ڈائٹ پلان تشکیل دیں جس کو تشکیل دیتے ہوئے اپنے پیش نظر صرف وزن کی کمی نہ رکھیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں اور اس پلان پر شادی سے ایک مہینہ قبل سے عمل پیرا ہونا شروع کر دیں تاکہ ڈائٹ کے مثبت اثرات حاصل کر سکیں- 1: ڈائٹ پلان کو سادہ رکھیں شادی سے ایک مہینے قبل شروع کیے جانے والے اس ڈائٹ پلان کو سادہ سے سادہ رکھیں اور اس میں کسی ایسے جز کا استعمال نہ کریں جس کے بارے میں آپ نے لوگوں سے تو سنا ہو مگر خود اس کا استعمال کبھی نہ کیا ہو- اس میں سبزیاں ، پھل اور پروٹین کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں مگر ان کی تیاری میں آئل کے استعمال اور فالتو نمک اور چینی کے استعمال سے پرہیز کریں- 2: کیلوریز کا خیال رکھیں ایک عام صحت مند لڑکی کو دن بھر میں 2200 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے اس وجہ سے اپنے ڈائٹ پلان کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھیں کہ دن بھر میں اتنی کیلوریز کسی نہ کسی صورت میں ضرور استعمال کریں اور کوشش کریں کہ جسم کو اتنی توانائی لازمی طور پر میسر ہو کیلوریز کی کمی کا براہ راست اثر آپ کے چہرے پر پڑتا ہے اور اس کی تازگی متاثر ہو سکتی ہے- 3: جسمانی ورزش لازمی کریں وزن کم کرنے کے لیے جسمانی ورزش بہت مددگار ثابت ہوتی ہے مگر اس کو بھی حد سے زیادہ کرنا چہرے کے لیے زیادہ مناسب نہیں ہوتی ہے- اس کے علاوہ شادی کی مصروفیات میں اس کے لیے وقت نکالنا بھی دشوار ہو سکتا ہے مگر اس ایک مہینے میں صبح یا شام کسی ایک وقت تیز واک ضرور کریں آدھے گھنٹے کی واک آپ کے جسم اور صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب کر سکتی 4: ذہنی دباؤ سے بچنے کی کوشش کریں شادی جس کے لغوی معنی خوشی کے ہیں اور اپنی خوشی کے اس دن کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے اور اس کی تیاری کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر طرح کے ذہنی دباؤ سے خود کو بچائیں کیوں کہ ایک جانب تو اس کے سبب انسان کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ دوسری جانب اس سے چہرے کی چمک دمک بھی ماند پڑ سکتی ہے- 5: بھرپور نیند لیں شادی سے قبل ہونے والے فنکشن اکثر جگ راتوں کا باعث ہوتے ہیں مگر اس کے سبب ایک جانب تو دلہن کی نیند پوری نہیں ہو پاتی تھکن کے سبب آنکھوں کے نیچے حلقے پڑ جاتے ہیں اور کم خوابی کے باعث وزن میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے اس وجہ سے کوشش یہ کی جائے کہ نیند کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے-

نواز شریف جوکر رہے ہیں فائدہ بھارت کو ہو رہا ہے، بتائیں آپ  کو کس نے پالا تھا؟ سینئر صحافی ہارون الرشید ایسا سچ سامنے لے آئے

نواز شریف جوکر رہے ہیں فائدہ بھارت کو ہو رہا ہے، بتائیں آپ کو کس نے پالا تھا؟ سینئر صحافی ہارون الرشید ایسا سچ سامنے لے آئے

اسد عمر اور محمد زبیر آمنے سامنے ، گزشتہ تقریر میں کپتان کا نیا روپ ،لڑائی کی بات اب اداروں سے بھی آگے جا پہنچی ، کیا ہونے والا ہے

اسد عمر اور محمد زبیر آمنے سامنے ، گزشتہ تقریر میں کپتان کا نیا روپ ،لڑائی کی بات اب اداروں سے بھی آگے جا پہنچی ، کیا ہونے والا ہے

اپنی سرزمین کا دفاع کرنے پر آذر بائیجان کی فورسز کو خراج تحسین، وزیر اعظم عمران خان کا آذری صدر کیلئے زبردست پیغام

اپنی سرزمین کا دفاع کرنے پر آذر بائیجان کی فورسز کو خراج تحسین، وزیر اعظم عمران خان کا آذری صدر کیلئے زبردست پیغام

مریم نواز انڈین فیس کریم کی بے حد شوقین نکلیں، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے میک اپ پر کتنے لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

مریم نواز انڈین فیس کریم کی بے حد شوقین نکلیں، سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے میک اپ پر کتنے لاکھ روپے خرچ کر ڈالے

نواز شریف کی تقریر پر غور کیلئے جلد اعلیٰ سطحی اجلاس، بڑا فیصلہ متوقع

نواز شریف کی تقریر پر غور کیلئے جلد اعلیٰ سطحی اجلاس، بڑا فیصلہ متوقع

صوبائی دارالحکومت کے معروف شاپنگ پلازہ میں لگی آگ شدت  اختیارکرگئی،ریسکیو کی ہیوی مشینری آگ پر قابو پانے میں مصروف

صوبائی دارالحکومت کے معروف شاپنگ پلازہ میں لگی آگ شدت اختیارکرگئی،ریسکیو کی ہیوی مشینری آگ پر قابو پانے میں مصروف

جلسوں میں فوج سے متعلق منفی زبان استعمال کرنا ٹھیک نہیں ،بلاول بھٹوزرداری

جلسوں میں فوج سے متعلق منفی زبان استعمال کرنا ٹھیک نہیں ،بلاول بھٹوزرداری

دھوبی کے اکاؤنٹ سےاربوں روپے کی ٹرانزیکشن  اربوں روپے کہاں سے اکاؤنٹ میں آئے؟بڑی خبرآگئی

دھوبی کے اکاؤنٹ سےاربوں روپے کی ٹرانزیکشن اربوں روپے کہاں سے اکاؤنٹ میں آئے؟بڑی خبرآگئی