03:20 pm
حامد میر کا گوجرانوالہ جلسےکے بارے میں حیران کن انکشاف

حامد میر کا گوجرانوالہ جلسےکے بارے میں حیران کن انکشاف

03:20 pm


گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کاکہناہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے مولانافضل الرحمان سے ہاتھ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ " پی ڈی ایم نے گوجرانوالہ میں بڑا جلسہ تو کر دیا لیکن جب اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خطاب شروع ہوا تو بہت سے لوگوں نے سٹیڈیم سے جانا شروع کر دیا یہ لوگ شام پانچ چھ بجے سے جلسے میں موجود تھے ،اپوزیشن قیادت نےانکے صبر کا بہت زیادہ
امتحان لیا، آئندہ اتنی تاخیر نہیں ہونی چاہئیے۔یا درہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری بھی کہہ چکے ہیں کہ کل کے جلسے میں تنظیم کا حال یہ تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے رات دو بجے مولانا فضل الرحمان کو موقع دیا کہ خطاب کریں،ا س وقت خالی کرسیاں تھیں

تازہ ترین خبریں