03:22 pm
ٹک ٹاک نےپاکستان چھوڑ دیا

ٹک ٹاک نےپاکستان چھوڑ دیا

03:22 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار سید طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہےکہ ٹک ٹاک نے پاکستان چھوڑدیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر طلعت حسین نے ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان شئیر کیا جس میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک کا مشن تخلیق اور تفریح کو آگے بڑھانا ہے اور ایسا ہی ہم نے پاکستان میں کیا، ہم نے ایک ایکسی برادری کا قیام ممکن بنایا، جس کی تخلیقی صلاحیت اور جذبہ پاکستان بھر کے خاندانوں کے لیے خوشی کا باعث بنا
جبکہ باصلاحیت افراد کے لیے بڑے اقتصادی مواقعوں کے راستے بھی کھلے، یہی وجہ ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ پاکستان میں ہمارے صارفین تاحال ٹک ٹاک تک رسائی سے محروم ہیں، ہماری سروسز کی بندش کو اب ایک ہفتے سے زیادہ وقت ہوچکا۔ہماری سروسز تاحال ملک میں بلاک ہیں اور ہمیں پی ٹی اے سے اب تک کوئی جواب نہیں مل سکا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں توقع ہے کہ پی ٹی اے سے تعمیراتی بات چیت سے مستحکم اور بہتر ماحول کے عزم کی یقین دہانی حاصل ہوسکے گی جس میں ہم مارکیٹ میں مزید آگے بڑھ سکیں