07:09 am
یا اللہ خیر ،پاکستانیوں کی جان خطرے میں ، رینجرز طلب کر لی گئی

یا اللہ خیر ،پاکستانیوں کی جان خطرے میں ، رینجرز طلب کر لی گئی

07:09 am


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )یا اللہ خیر ،انتہائی افسوسناک خبر ، رینجرز طلب کر لی گئی ۔۔۔ لاہور کے علاقے گلبرگ میں حفیظ سنٹر کے دوسرے فلور میں آگ بھڑک اٹھی۔ رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے معروف الیکٹرانکس پلازے حفیظ سنٹر میں آگ لگنے سے پچاس سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ پلازے کی دوسری منزل پر لگی تھی جو اب
چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے۔ آگ کی شدت کے باعث دوسرے اضلاع سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ آگ کی شدت کے باعث رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکار پلازے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ آگ زیادہ پھیلنے کے باعث انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حفیظ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 50 سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں، آگ حفیظ سنٹر کی دوسری منزل پر لگی، ریسکیو کی 12 سے 13 گاڑیاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ نے تیسری اور چوتھی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ لگنے پر ایک متاثرہ دکاندار کا کہنا تھا کہ دکانوں سے سامان نکال رہے ہیں۔ 40 سے 50 کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے۔ آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ آگ لگنے سے کروڑوں کے نقصان پر دکاندار آبدیدہ ہوگئے ۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گلبرگ کے ایک مشہور پلازے میں بھی آگ لگ چکی ہے اور لاہور کے کئی پلازوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ریسکیو اور ایدھی کی ٹیمیں موقعہ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ کی شدت بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ دو گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکااور ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے جانی نقصان کا خدشہ تو نہیں ہے کیونکہ اس وقت پلازہ بند تھا تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔امید یہی کی جا رہی ہے کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہو گا۔

تازہ ترین خبریں