07:14 am
عمران خان کوشیریں مزاری کے آنسونظرآتے ہیں عوام کے کیوں نہیں؟ حافظ حمداللہ پھٹ پڑے ،کپتا ن پرکھل کرتنقید

عمران خان کوشیریں مزاری کے آنسونظرآتے ہیں عوام کے کیوں نہیں؟ حافظ حمداللہ پھٹ پڑے ،کپتا ن پرکھل کرتنقید

07:14 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں، عمران خان بتائیں ان کا 126 دن کا دھرنا بھنگڑا تھا یا سرکس؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی تقریرپر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ چینی، آٹا، ادویات، ٹماٹر اور پٹرول چور عمران خان کے ساتھی ہیں،مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے کپتان،
اوپننگ بیٹسمین اور آل راؤنڈر ہیں۔ حافظ حمد اللّٰہ نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں ان کا 126 دن کا دھرنا بھنگڑا تھا یا سرکس؟عمران خان اپنے دھرنے میں پارلیمنٹ کو گالیاں دیں اور سول نافرمانی کا اعلان کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے تو اپنے دھرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہنڈی کے ذریعے پیسے ملک میں نہ بھیجنے کی بات تک کہی اور بلوں کو بھی جلاتے رہے،آج وزیراعظم عمران خان کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں لیکن مہنگائی،غربت ،بے روزگاری ،آٹا اور چینی کے لئے لائنوں میں لگی عوام کی آہیں، چیخیں اور آنسو دکھائی نہیں دے رہے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت اور قومی شناختی کارڈ کی منسوخی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ ایجنسیوں کی رپورٹ پر ہی کسی شہری کا قومی شناختی کارڈ بلاک کا منسوخ کرنے کا ایکشن لیا جاتا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دے گی، نادرا کو اس قسم کا کوئی اختیار نہیں ہے، وہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں