03:58 pm
پاکستان کا ارب پتی دھوبی ، یہ کون ہے ؟ پاکستانی جان کر یقین نہیں کریں گے

پاکستان کا ارب پتی دھوبی ، یہ کون ہے ؟ پاکستانی جان کر یقین نہیں کریں گے

03:58 pm

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کا ارب پتی دھوبی ، یہ کون ہے ؟ پاکستانی جان کر یقین نہیں کریں گے ۔۔۔ ایف بی آر نے گھوٹکی کے ایک دھوبی کو کروڑوں روپے ٹیکس دینے کا نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے رہنے والی دھوبی رمیش کمار کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئی تھیں جن کے بعد ایف بی آر نے اسے کروڑوں روپے کا ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ رمیش کمار کو جب نوٹس ملا تو اس وقت اسے اپنے اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن کا علم ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی کی ایک شوگر مل کے سابق سینٹری ورکر اور موجودہ دھوبی رمیش کمار کے اکاونٹ سے 12 ارب 78 کروڑ سے زیادہ کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ رمیش کمار کو ایف بی آر کی جانب سے کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس ملا تو اسے اپنے اس اکاونٹ اور اس میں ہونے والی ٹرانزیکشن کا پتہ چلا ۔ 2009 میں رمیش کمار غلام محمد شوگر مل میں سینٹری ورکر کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس وقت اس کے بینک اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ وہ دو سال پہلے شوگر مل کی نوکری چھوڑ دی تھی اور اب وہ دھوبی کا کام کرتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے اس ٹرانزیکشن کا کوئی علم نہیں۔ اعلیٰ حکام اور ایف بی آر اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹرانزیکشن چینی کی خریداری کی مد میں کی گئی ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وہ اس سارے واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے، اس لیے انہوں نے رمیش کمار کو بھی طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پاپڑ بیچنے والے اور ایک چائے بیچنے والے کے اکاؤنٹ سے بھی اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے