04:51 pm
بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، مریم نواز

بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، مریم نواز

04:51 pm


لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں، جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں،حکومت کو چند دن میں سب کچھ دکھائی دینا شروع ہوجائے گا۔لاہور سے کراچی روانگی  کے موقع پر پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روز تقریر ایک ایسے ہارے ہوئے شخص کی
تقریر تھی، جسے بہت غصہ تھا، عمران خان سے ہمارا مقابلہ ہے ہی نہیں، نواز شریف نے انہیں تو مخاطب کیا ہی نہیں، نواز شریف نے کہا تھا یہ آپ کا کھیل نہیں، آپ اس کھیل سے باہر ہیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔وزیراعظم کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو عام جیلوں میں رکھے جانے کی بات پر مریم نواز نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جیلوں میں ہمیں بہت سہولیات دی گئیں تو وہ غلط ہے، ہمیں پہلے بھی عام جیلوں میں ہی رکھا گیا تھا، ہم 2،2 بار گرفتار ہوئے ، کئی ماہ جیل میں رہے، اب کس بات کا خوف ہے؟ جو خوف تھا وہ بھی اب ختم ہو گیا ہے، یہ دھمکیاں وہ کسی اور کو دیں۔ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے، حکومت کو ابھی کچھ نظر نہیں آرہا لیکن آئندہ چند روز میں سب کچھ نظر آنا شروع ہوجائے گا۔