05:15 pm
فیصل آباد  ، الائیڈ ہسپتال میں کرونا کی مشتبہ مریضہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی

فیصل آباد ، الائیڈ ہسپتال میں کرونا کی مشتبہ مریضہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی

05:15 pm

فیصل آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) الائیڈ ہسپتال میں کرونا کی مشتبہ مریضہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں علامہ اقبال کالونی کی 80 سالہ رضیہ بی بی زوجہ رمضان کو نزلہ زکام اور بخار ہونے پر الائیڈ ہسپتال داخل
کروایا گیا تو جہاں پر ڈاکٹروں نے کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر مشتبہ مریض قرار دیتے ہوئے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوائے گئے، تاہم کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے سے قبل ہی مذکورہ ادھیڑ عمر خاتون زندگی کی بازی ہار گئی یا میرے مالک ! ہم پر رحم فرما