06:17 pm
عمران خان ایک ہی جلسے میں دماغی توازن کھو بیٹھا ۔۔مریم نواز

عمران خان ایک ہی جلسے میں دماغی توازن کھو بیٹھا ۔۔مریم نواز

06:17 pm

کراچی(ویب ڈیسک)حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم آج کراچی میں اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے، باغ جناح میں سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، خطاب کے لیے مریم نواز، بلاول، اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی قائدین اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا دوسرا سیاسی و عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کراچی باغ جناح میں ہورہا ہے جس میں ملک بھر سے کارکنان شرکت کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پنڈال سج گیا ہے، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن)
کی نائب صدر مریم نواز، جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل، انس نورانی، محمود خان اچکزئی، میاں افتخار، شاہد خاقان عباسی اور دیگر قائدین اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔اپنے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کل ایک شخص چیخ چیخ کر اپنی ناکامی کا ماتم کررہا تھا، ابھی تو ایک ہی جلسہ ہوا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، ایک ہی جلسے میں وہ شخص دماغی توازن کھو بیٹھا، جعلی اور سلیکٹڈ ہی صحیح اگر آپ وزیراعظم کے عہدے پر بیٹھے ہیں اور مانا آپ پر بہت دباؤ ہے پھر بھی وزیراعظم کی کرسی کی لاج ہی رکھ لیتے، تقریر کے ایک ایک لفظ اور حرکات و سکنات سے آپ کا خوف جھلک رہا تھا اور یہی خوف پاکستانی کے عوام آپ کے چہرے پر دیکھنا چاہتے ہیں، یہ خوف عوام کی طاقت کا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان دباؤ میں رہنے کے باوجود کام کرنا نواز شریف سے سیکھیں جب آپ 126 دن دھرنے میں بیٹھے رہے تب بھی نواز شریف بوکھلائے نہیں اور کوئی الٹے سیدھے بیانات نہیں دیے، عمران خان کو نواز شریف کے منہ سے اپنا نام سننے کی خواہش ہی رہ جائے گی اس لیے کہ بڑوں کی لڑائی میں بچوں کا کوئی کام نہیں، تم کس خوشی میں اچھل رہے ہو، تم پہلے تابعدار ملازم تھے اب وزیراعظم کی کرسی پر آنے کے بعد وزیراعظم کی تنخواہ لے رہے ہو۔میں عمران خان کا نام بھی لینا پسند نہیں کرتی، میں اس جعلی شخص کو وزیراعظم نہیں مانتی، اس حکومت کو تسلیم نہیں کرتی اور اس کے الزامات کا جواب دینا پسند نہیں کرتی، مجھے کہا کہ یہ بچی ہے لیکن نانی ہے، میں ایک نہیں دو بچوں کی نانی ہوں، آپ میری نہیں نانی کے مقدس رشتے کی توہین کررہے ہیں وہ ماں کی بھی ماں ہوتی ہے، میں اگر آپ کو نشانہ بنانا چاہوں تو میرے پاس باتیں ہیں لیکن مجھے یہ زیب نہیں دیتا کہ ایسی باتیں زبان پر لاؤں، یہ رشتے ان لوگوں کو ملتے ہیں جو ان رشتوں کی عزت اور قدر جانتے ہیں۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میں اور بلاول اس طرح سے بہن بھائی ہیں جس طرح بے نظیر بھٹو اور نواز شریف بہن بھائی کی طرح قریب آگئے تھے، بلاول وعدہ کریں کہ ہم انتخابی میدان میں حریف بنیں گے تو ایک دوسرے سے ذاتی عناد نہیں رکھیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ اگر تم نواز شریف کی تقریر پر پابندی لگاتے ہو اور اسے نشر ہونے سے روکتے ہو تو اس پر تبصرہ کرنے کا بھی کوئی حق نہیں، کل تقریر میں عمران خان نے سچ کہہ دیا کہ نیب ہمارے ساتھ ہے، کون نہیں جانتا ہے کہ نیب عمران خان کے اشارے پر کام کرتا ہے، دنیا جانتی ہے کہ ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام ادارے حکومت کے اشارے پر کام کرتے ہیں۔پرورش میں جائز کمائی نہ ہونے کے الزام پر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ سلیکٹر کی اس نوکری کے سوا آپ نے کوئی نوکری کی؟ تو پھر یہ شاہ خرچیاں کہاں سے پوری ہورہی ہیں؟ دوسرے پر الزام لگانے سے پہلے اس کا تو جواب دیں۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے