07:19 am
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بلاول بھٹو نے گرفتارکرایا؟۔۔اپوزیشن اتحاد کے پرخچے اڑا دینےوالا دعویٰ سامنے آگیا

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بلاول بھٹو نے گرفتارکرایا؟۔۔اپوزیشن اتحاد کے پرخچے اڑا دینےوالا دعویٰ سامنے آگیا

07:19 am



کراچی(نیو زڈیسک)مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صاحبہ سندھ پولیس آپ کے اتحادی بلاول بھٹو کے کنٹرول میں ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کراچی میں گرفتاری پر شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نوا صاحبہ یا تو آپ نے اپنے شوہر کو پبلسٹی کیلئے گرفتار کرایا ہے 
یا پھر آپ اور پیپلز پارٹی ابھی بھی ایک دوسرے کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شہری وقاص کی مدعیت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت 200 افراد کے خلاف

مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج صبح سندھ پولیس نے کراچی کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا ۔