04:50 pm
اٹک کو پنجاب کا کلین گرین چیمپئین سٹی کا اعزاز دے دیا گیا

اٹک کو پنجاب کا کلین گرین چیمپئین سٹی کا اعزاز دے دیا گیا

04:50 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کلین گرین چیمپئن سٹی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں اٹک پنجاب کے دیگر شہروں پر بازی لے گیا۔حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اٹک پورے صوبے کا کلین گرین چیمپئن سٹی بن گیا، اٹک شہر کو زیادہ درخت لگانے اور شہر کو سرسبز بنانے پر پہلی پوزیشن ملی۔اعلامیے کے مطابق پنجاب کا شہر بہاولپور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ صاف پانی اور حفظان 
صحت میں لاہور بہترین شہر قرار پایا اور اسے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن ملی۔اعلامیے کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات کا چوتھا اور راولپنڈی کا پانچواں نمبر آیا۔کلین اینڈ گرین انڈیکس انکرجمنٹ ایوارڈز کی تقریب میں خیبر پختونخوا کے بھی ٹاپ تھری شہروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔خیبرپختونخوا میں بنوں کو کلین گرین چیمپئن سٹی قرار دے دیا گیا، کوہاٹ کوکلین گرین چیمپئن سٹی مقابلے میں دوسری پوزیشن مل سکی جبکہ مقابلے میں ایبٹ آباد شہر کو تیسرا درجہ ملا۔