05:46 pm
مزار قائد پر نعرے کیوں لگوائے؟کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا رہائی کے بعدحیران کن بیان سامنے آیا گیا

مزار قائد پر نعرے کیوں لگوائے؟کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا رہائی کے بعدحیران کن بیان سامنے آیا گیا

05:46 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا رہائی کے بعد بیان سامنے آ گیا ہے، کیپٹن (ر) صفدر نے رہا ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب الیکشن چوری ہوتے ہیں تو ریاست کمزور ہو جاتی ہم  ریاست کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ کیپٹن( ر )صفدر نے کہا کہ جھوٹے مقدمات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے،،، ہم نے قائد
کے مزار پر کھڑے ہو کر وعدہ کیا کہ ووٹ کو عزت دلائیں گے۔خیال رہے کہ کیپٹن صفدر کو ایک روپے روپے کے نقد مچلکے جمع کرانے پر رہا کیا گیا ہے۔سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے وکلاء آپس میں الجھ گئے، کمرہ عدالت میں فاضل جج کے سامنے ایک دوسرے پر چلاتے رہے۔ عدالت نے وکلا کو خاموش کرایا۔ کیپٹن (ر) صفدر نے عدالت کے روبرو اپنے بیان میں کہا کہ 11اگست کو لاہور میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ میں نے عمران خان اور دیگر کو نامزد کیا اور پی ٹی آئی حکومت انتقام لے رہی ہے۔