06:04 am
میں نے ایک دن عمران خان سے شادی کا گفٹ مانگا تو انہوں نے میرے ہاتھ میں کیا تھما دیا ، میرا اعتماد ہی ٹوٹ گیا

میں نے ایک دن عمران خان سے شادی کا گفٹ مانگا تو انہوں نے میرے ہاتھ میں کیا تھما دیا ، میرا اعتماد ہی ٹوٹ گیا

06:04 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ریحام خان کے عمران خان سے متعلق الزامات اور دیگر معاملات کچھ ڈھکے چھپے نہیں۔وقتاً فوقتاً وہ انٹرویوز میں اپنی ذاتی زندگی خاص طور پر عمران خان سے شادی کے معاملات ڈسکس کرتی نظر آتی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے عمران خان سے متعلق آپ بیتی کے حوالے سے کتاب لکھ کر سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ  میں عمران خان کی اجازت کے بغیر گھر سے نہیں نکلتی تھی یہاں تک کہ میں اپنی والدہ کے گھر بھی نہیں جاتی تھی۔مگر اس شخص نے مجھے بدنام کرنے کے لیے لوگوں سے رابطے کیے اورمیری کردار کشی کے لیے
لوگوں کو ای میلز کیں۔مجھے ان کی کرتوتوں پر شک تھا مگر ان کے بلیک بیری موبائل نے سارا کچا چٹھا میرے سامنے کھول کر رکھ دیا۔ایک مرتبہ میں نے ان سے کہا کہ ہماری شادی کی سالگرہ آ رہی ہے تو مجھے گفٹ دو۔ آپ نے کبھی مجھے پاکٹ منی نہیں دی کبھی کوئی زیور نہیں دیا کبھی کچھ بھی نہیں دیا اب کی بار سالگرہ پر گفٹ دینا تو اس نے مجھے دس بیس ڈالر کے مڑے تڑے نوٹ دیے جس پر میں بہت حیران ہوئی ۔انہوں نے وہ نوٹ واش روم سے نکال کر دیے اوروہ گول گول مڑے ہوئے تھے اور میں حیران ہوئی کہ کوئی اس طرح کے خاص انداز میں باتھ روم میں پیسے کیوں رکھتا ہے۔تاہم جب انہوں نے میرا اعتماد توڑااور اس قسم کا ماحول پیدا کرنا چاہا کہ میرے ملک ریاض یا پھر ایم آئی سکس کے ساتھ تعلقات ہیں تو پھر میں ان کے سامنے آ گئی۔یہ بزدل انسان ہے اگر اس میں ہمت ہوتی تو مجھے طلاق دے کر خود سے الگ کر دیتا میری کردار کشی کے لیے ماحول کیوں بنا رہا تھا۔