05:22 pm
بحریہ ٹاؤن سے وصول ہونے والے 460 ارب روپے کہاں  خرچ کیے جائیں گے ؟سپریم کورٹ نے احکامات جاری کر دیے

بحریہ ٹاؤن سے وصول ہونے والے 460 ارب روپے کہاں خرچ کیے جائیں گے ؟سپریم کورٹ نے احکامات جاری کر دیے

05:22 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بحریہ ٹاؤن سے وصول ہونے والے 460 ارب روپے کو سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے کمیشن تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا۔10 صفحات پر مشتمل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ 11 رکنی کمیشن کا سربراہ سندھ سے سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہوگا جبکہ سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس پاکستان کریں گے۔ عدالت نے کہا ہے کہ کمیشن میں گورنر سندھ،
وزیراعلیٰ سندھ کے ایک ایک نمائندہ سمیت اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، چیف سیکرٹری سندھ شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمیشن میں صوبائی فنانس سیکرٹری، سینئر ممبر ریونیو بورڈ سندھ، نمائندہ آڈیٹر جنرل، نمائندہ اکاؤنٹنٹ جنرل اور نمائندہ اسٹیٹ بنک بھی شامل ہونگے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر کسی وجہ سےجج موجود نہ ہوا تو اچھی شہرت کے حامل شہری کو سربراہ بنایا جائے، گورنر سندھ اچھی شہرت کے حامل شہری کو اپنا نمائندہ مقرر کریں گے، گورنر سندھ کے نمائندے کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ہو گا نہ کوئی عوامی عہدہ رکھا ہو، وزیراعلی سندھ بھی کسی اچھی شہرت کے حامل شخص کو نمائندہ مقرر کر سکتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ کمیشن کے پانچ ممبران کو ووٹ استعمال کرنے کا حق حاصل ہو گا، بقیہ ممبران کمشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے، کمیشن کے چئیرمین اور ممبران 4 سال کے لیے منتخب ہوں گے، کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ ممبران کی مدت پوری ہونے کے بعد نئے ممبران کا تقرر کرے، کمیشن کا چئیرمین اور ممبر کسی بھی وقت عملدرآمد بینچ کی اجازت سے استعفیٰ دے سکتے ہیں، اگر گورنر اور وزیر اعلی نمائندہ مقرر کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو عملدرآمد بینچ نئے ممبران کا تقرر کر سکتا ہے، کمیشن کے اجلاس میں کورم پورا کرنا ضروری ہوگا، کمیشن کا عملہ صوبائی حکومت فراہم کرے گی، کمیشن کے کسی فیصلہ پر اختلاف کی صورت میں عملدرآمد بینج اس کا حل نکالے گا،طکمیشن کے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی، یکم دسمبر 2020 سے پہلے گورنر اور وزیر اعلی اپنے نمائدے کے بارے میں رجسٹرار کو آگاہ کریں، کمیشن اپنا پہلا اجلاس آئندہ برس 25 جنوری کو یا اس سے پہلے منعقد کرے، کمیشن سندھ میں عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کی سفارش کرے گا، کسی بھی منصوبے کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی جو کمیشن کو رپورٹ جمع کرائے گی، تمام منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا، آڈٹ رپورٹ عملدرآمد بینچ کے سامنے رکھی جائے گی، آڈیٹر جنرل پاکستان سالانہ آڈٹ رپورٹ تیار کر کے عملدرآمد بینچ کے سامنے پیش کریں گے، منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سندھ حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے