05:23 pm
کپتان کا تگڑا یارکر ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما تحریک انصاف میں شامل ، پی ڈی ایم کو پہلا بڑا دھچکا

کپتان کا تگڑا یارکر ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما تحریک انصاف میں شامل ، پی ڈی ایم کو پہلا بڑا دھچکا

05:23 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رئیس لال خان لغاری اپنے کارکنان کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔پریس کانفرنس کے دوران لیاقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ وہ پی پی رہنما کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے جلسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مظاہرے اور
احتجاج حکومت کو اپنی جگہ سے نہیں ہلا سکتے۔ انہوں نے دھاندلی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے گزشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دیے لیکن ہر پولنگ اسٹیشن پر پی پی کے نمائندے کامیاب ہوئے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے سندھ کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کرپٹ رہنما تحریک انصاف کے کارکنان کی وفاداریاں خریدنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران وفاقی حکومت کے نمائندگان کی غیرموجودگی کو اپوزیشن نے کیش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دادو کے عوام نے انتخابات میں عمران خان کو تین لاکھ ووٹ دیے لیکن عمران خان اپنے کارکنان کو بھول گئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیکڑوں لوگ بےروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ لیاقت علی جتوئی نے مہنگائی کی بڑھتی شرح پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔