05:24 pm
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کافی نہیں ، مریم نواز کی گرفتاری کے حوالے سے حکومتی شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کافی نہیں ، مریم نواز کی گرفتاری کے حوالے سے حکومتی شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا

05:24 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کیپٹن صفدر کی گرفتاری کافی نہیں ، مریم نواز کی گرفتاری کے حوالے سے حکومتی شخصیت نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔۔۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مزار قائد کی دانستہ بے حرمتی کے جرم میں کیپٹن صفدر کے بعد ان کی اہلیہ مریم صفدر کو بھی گرفتار کیا جائے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزار قائد کی دانستہ بے حرمتی کا منطقی انجام کیپٹن صفدر اعوان کی گرفتاری تھا قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے اپنا، اپنے والد اور خاندان کا نام ‘‘ووٹ’’ رکھ لیا ہے اور 
آج کل وہ ہر جگہ ووٹ کو عزت دو کی غزلیں پڑھ رہی ہیں۔اپنے آپ کو عزت دینے کا واویلا کرنے والی مزار قائد کی بے توقیری کو باعث اطمینان جان رہی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پوری قوم منتظر تھی کہ شاید تقریر سے پہلے مریم نواز قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی پر شرمندہ ہو کر معافی مانگیں گی۔ مریم نواز کو مزار قائد پر عاجزی سے پاکستان کو لوٹنے، اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے نظریات پروان چڑھانے پر معافی مانگنی چاہیئے تھی۔مزار قائد پر کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی ہلڑ بازی کے پیچھے ان کی اہلیہ کی پلاننگ اور ذہن کام کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کئی ہفتے سے پیشن گوئی کر رہا ہوں، میم لیگ کا کھل کر کھیلنا نون اور شین لیگ کا ستیاناس کر دے گا۔ عوام دیکھ رہی ہے، ہر آنے والے دن کے ساتھ میم لیگ آل شریف اور ن لیگ کے لیے مزید رسوائی لے کر آ رہی ہے۔