06:10 pm
چھوٹے افسر کی بڑی کرپشن ۔۔۔ سرکاری ملازم کےکروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثوں کا انکشاف، نیب نے کارروائی ڈال دی

چھوٹے افسر کی بڑی کرپشن ۔۔۔ سرکاری ملازم کےکروڑوں روپے کے غیر قانونی اثاثوں کا انکشاف، نیب نے کارروائی ڈال دی

06:10 pm

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں محکمہ تعمیرات و مواصلات کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے 25 کروڑ کے غیرقانونی اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسر کے غیرقانونی اثاثہ جات میں بنگلے، چھ فلیٹ اور کراچی کا بنگلہ شامل ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملزم نور محمد
اور بے نامی دار ملک نوید کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا۔نیب کے مطابق چھان بین سے بے نامی داروں کے نام بنائے گئے اکاؤنٹس سے 132 ملین روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن کا بھی انکشاف ہوا ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔