06:01 am
یا اللہ خیر ، پاکستان کے اہم شہر میں زور دار دھماکہ ،پہلے 3بتائے گئے مگر ہلاکتوں میں بڑا اضافہ اور بے پناہ نقصان

یا اللہ خیر ، پاکستان کے اہم شہر میں زور دار دھماکہ ،پہلے 3بتائے گئے مگر ہلاکتوں میں بڑا اضافہ اور بے پناہ نقصان

06:01 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے اہم شہر میں چار منزلہ عمارت میں زوردار دھماکہ ، متعدد افراد جاں بحق، اضافے کاخدشہ ،عمارت میں کئی خاندان آباد تھے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی میں چار منزلہ عمارت کے میز نائن فلور پر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تباہی مچ گئی ، آس پاس کی عمارتوں کے شیشیے بھی ٹوٹ گئے ، دھماکے کے نتیجے میں پہلے تو 3افراد بتائےگئے تھے تاہم
فیصل ایدھی کے مطابق 5افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 20شدید زخمی ہیں ۔ ریسکیو ذرائع کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے کہ ابھی عمارت کے ملبے تلے اور بھی لوگ دبے ہو سکتے ہیں تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے ۔دھماکے کے بعد آس پاس کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کی جا چکی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد گیس کی بوآس پاس پھیل چکی ہے جس سے مزید نقصان کا بھی اندیشہ ہے ۔

جائے وقوعہ پر سعید غنی بھی پہنچ چکے ہیں ۔