06:40 am
سندھ پولیس کے تمام افسران کس کے کہنے پر چھٹی پر گئے۔۔؟ وفاقی وزیر نے کچاچٹھا کھول دیا،حقائق منظر عام پر

سندھ پولیس کے تمام افسران کس کے کہنے پر چھٹی پر گئے۔۔؟ وفاقی وزیر نے کچاچٹھا کھول دیا،حقائق منظر عام پر

06:40 am


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں
اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی، سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔واضح رہے کہ گزشتہ شام سندھ کے

محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔