07:14 am
اس کی بیوی کو گاڑی سے نکالو اور اس کا ایکسیڈنٹ کر وادو ، خواجہ آصف نے وزیر اعظم عمران خان پر بڑا الزام عائد کر دیا ، کیا کہہ ڈالا

اس کی بیوی کو گاڑی سے نکالو اور اس کا ایکسیڈنٹ کر وادو ، خواجہ آصف نے وزیر اعظم عمران خان پر بڑا الزام عائد کر دیا ، کیا کہہ ڈالا

07:14 am


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے میرے شہر کے سیاسی مخالفین سے کہا کہ اس کو فکس کرو۔خواجہ آصف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے، ایکسیڈنٹ کروانے اور میری اہلیہ کو گاڑی سے نکالنے کی باتیں کی گئیں۔عمران خان نے میرے مخالفین کے ذریعے مجھے نقصان پہنچانے
سے متعلق بات کی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے عمران خان پر مزید بھی کئی الزام عائد کیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ باتیں کرتے رہے ہیں کہ خواجہ آصف کا ایکسیڈنٹ کرواتے ہیں،اس پر منشیات کا کیس ڈالتے ہیں یا اسے گاڑی سے نکال کر چپیڑیں مرواتے ہیں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف کے گھر کے باہر مظاہرہ کرواتے ہیں۔ میں اس پر قومی اسمبلی میں بھی بات کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے اسپیکر قومی اسمبلی نے اجازت نہیں دی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر نے بھی کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں کو سیکیورٹی کی ضرورت ہے۔لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتا، میں نے اپوزیشن میں بہت زندگی گزاری ہے اور میں ایسی چیزوں سے نہیں ڈرتا۔ واضح رہے کہ خواجہ آصف اس سے قبل بھی عمران خان پر الزامات عائد کر چکے ہیں۔عمران خان نے مبینہ بے بنیاد الزامات پر خواجہ آصف پر دس ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ خواجہ آصف نے سیشن کورٹ کے آرڈرز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ خواجہ آصف کی نا اہلی کے حوالے سے بھی ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 8جولائی کوخواجہ آصف کا مذہب کے متعلق دیا گیا بیان اس بات کا ثبو ت ہے کہ انہیں اسلام کی بنیادی تعلیمات کا علم ہی نہیں،

وہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 ای کے تحت رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں،ڈی سیٹ کیا جائے۔