07:40 am
کیا بلاول اور مریم نواز  کے درمیان ناراضگی ہوگئی؟  کہیں پیپلز پارٹی نے بھی یو ٹرن تو نہیں لے لیا

کیا بلاول اور مریم نواز کے درمیان ناراضگی ہوگئی؟ کہیں پیپلز پارٹی نے بھی یو ٹرن تو نہیں لے لیا

07:40 am


کراچی (ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کا سیاسی اتحاد عروج پر ہے اور یہ دونوں جماعتیں ہی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ بھی ہیں ۔

بیشک پی ڈی ایم کا سربراہ نہ تو نون لیگ سے ہے اور نہ پیپلزپارٹی سے۔۔مگر اس اپوزیشن اتحاد کے دو اہم اور بنیادی ارکان بھی انہی دونوں جماعتوں کے لیڈران ہیں۔اب بات اگر پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو اور نون لیگ کی سربراہ مریم نواز کی کریں تو ہم دیکھتے ہیں
کہ گذشتہ ہونے والے جلسوں میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہے آپس میں اتحاد و ملنساری دونوں کے رویوں میں نظر آئی۔ مگر اتوار کو جناح باغ میں ہونے والے جلسے کا اگر خلاصہ کریں تو بی بی مریم کی زبان اپنے خطاب میں بلاول میرا بھائی ،میرا چھوٹا بھائی کہتے نہیں تھکی وہیں اسی جلسے میں بلاول نے آدھے گھنٹے کے خطاب میں اپنی مریم آپا کا کہیں ذکر نہ کیا۔صرف جلسے میں ہی نہیں مریم آپا کے شوہر کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے درمیان کے عرصے میں بھی بلاول صاحب نے زبان نہ کھولی اور نہ زرداری کی جانب سے کوئی پیغام سامنے آیا۔مگر جب صفدر کی رہائی ہوگئی مریم صاحبہ لاہور واپس چلی گئیں تو شام کے پہر بلاول صاحب کو ان کا اچانک خیال آگیا اور یہ بھی اس واقعے پر شرمندہ نظر آئے۔۔وزیرِ اعلٰی سندھ بھی واقعے سے لاعلم نظر آئے، پراسیکیوٹرز اور وکلاء کیپٹن صفدر کے خلاف ہم کلام ہوتے نظر آئے ۔

پیچھے جرم ثابت کرنے کے دلائل اور سامنے معذرت ، شرمندگی و ندامت۔۔۔آخر یہ نواز زرداری گٹھ جوڑ میں ہو کیا رہا ہے؟ کہیں تبدیلی حکومت کی طرح بلاول راج نے بھی کوئی یو ٹرن تو نہیں لے لیا۔۔۔ ؟کیا مسلم لیگ نون اور پیپیلز پارٹی بہت جلد الگ ہونے والے ہیں یا زرداری صاحب کوئی نئی چال چل رہے ہیں۔ یہ اور ان جیسے کئی سوال اب لوگوں کے ذہنوں میں گردش کر رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ پی ڈی ایم اے کی اتحادی جماعتوں میں آپس میں بھی کوئی اتحاد قائم رہ سکے گا یا یونہی رفتہ رفتہ یہ تمام جماعتیں آپس میں بکھر جائیں گی اور حکومت گرانے کے تمام وعدے اور دعوے لفظی گولہ باری ثابت ہوں گے۔۔مریم نواز نے لاہور پہنچنے پر سندھ پولیس کی تعریف بھی کردی

اور کہا کہ ایسے ہی ادارے کامیاب ہوتے ہیںکیا وہ واقعی تعریف تھی یا تنقید کا نشتر، کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا۔

تازہ ترین خبریں

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پتوکی میں والد نےپانچ بچے نہر میں پھینک دیے

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

پاکستان اور بھارت میں پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

کابینہ رکن کے خفیہ دورہ اسرائیل کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

اسلام آباد کے ٹریل 3 پر راستہ بھولنے والوں کوتلاش کرلیا گیا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سینئر سیاست دان سردار شیر باز مزاری کے انتقا

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

بریگیڈئیر (ر) نصیراللہ بابر مرحوم کی زندگی کا ناقابل یقین واقعہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

پی ڈی ایم کہے گی تو سارے پارٹی ارکان استعفیٰ دیں گے، رانا ثنااللہ

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

نوشہرہ میں ٹریفک حادثہ، سات افراد جاں بحق

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

آزادکشمیر میں لاک ڈائون میںایک دن کی توسیع

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا،  جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پشاورکےعلاقے حیات آباد فیز ون میں جھگڑا، جھگڑے میں چار افراد جاں بحق

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونے جا رہاہے ؟ہنگامی اعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

راولپنڈی میں قائداعظم پارک کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کردیا

  مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مغرب میں فلاحی نظام بہت ذبردست ہے جہاں غریب کیلئے مفت ہسپتال سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے

مریم نواز کے ملتان جلسے پر مولانا فضل الرحمان سے گلے شکوے