09:11 am
لاہور موٹر وے سانحہ میں بہت بڑی پیش رفت، ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل

لاہور موٹر وے سانحہ میں بہت بڑی پیش رفت، ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل

09:11 am


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) موٹروے کیس میں دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل ہو گئی ہے، متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت کو شناخت کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو متاثرہ خاتون کے سامنے لایا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ انہی دو افراد نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزموں کی شناخت پریڈ کی کارروائی کیمپ جیل میں مکمل کی گئی ،
پولیس نے ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے کے بعد شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا تھا۔ اس وقت دوسرا ملزم شفقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ لاہور : دونوں ملزمان نے 9 ستمبر کو موٹر وے پر خاتون کو عصمت دری کا نشانہ بنایا تھا، ملزم شفقت کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ عابد ملہی کو واقعہ

کے ایک ماہ بعد پولیس نے اپنی حراست میں لیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے عابد ملہی کو گرفتار کیا ہے جبکہ ملزم کے والد کا بیان تھا کہ انہوں نے عابد کے گھر آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔