04:08 pm
تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آگئے

تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آگئے

04:08 pm

 کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں کرونا وائرس کے 15نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ اور ان تمام کیسز کا تعلق تعلیمی اداروں کے ساتھ ہے۔ صوبے میں کرونا وائرس کے 19نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مجموعی تعداد 15688 اور صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 15330 ہوگئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رپورٹ ہونے والے ان 19 کیسسز میں سے تعلیمی اداروں سے 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔ تعلیمی اداروں سے نئے کیسسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 653 ہوچکی ہے۔