04:10 pm
پاکستانی گھروں میں خوراک جمع کر لیں ، سرکاری ادارہ NCOCحرکت میں آگیا ، لاک ڈائون کیحوالے سے ہنگامی اعلان کردیا گیا

پاکستانی گھروں میں خوراک جمع کر لیں ، سرکاری ادارہ NCOCحرکت میں آگیا ، لاک ڈائون کیحوالے سے ہنگامی اعلان کردیا گیا

04:10 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی گھروں میں خوراک جمع کر لیں ، سرکاری ادارہ NCOCحرکت میں آگیا ، لاک ڈائون کیحوالے سے ہنگامی اعلان کردیا گیا  ۔۔۔۔ کورونا وبا  سے نمٹنے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کورونا وبا 
دوبارہ سراٹھار ہی ہے، آئندہ دو ہفتوں میں خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پابندیوں اور کاروبار بند کرنے سے بچنا ہے تو ضابطہ کار (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این سی او سی نے شادی ہالز، بازار، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ضابطہ کار کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا توپھر سے لاک ڈاؤن اور انڈسٹریز کو بند کرنا پڑسکتا ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں ایک بار پھر کورونا سے اموات میں تیزی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ پاکستان میں تقریباً ڈھائی ماہ بعد ایک روز کے دوران کورونا سے یہ سب زیادہ اموات ہیں۔