04:14 pm
برا وقت ختم ، پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

برا وقت ختم ، پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

04:14 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) برا وقت ختم ، پاکستانی پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر ۔۔۔کورونا کی تباہ کاریوں نے جہاں عالمی معیشت کو کئی سالوں پیچھے لا کھڑا کیا ہے وہیں اختتام کی جانب جاتے سال میں ملازمتوں کے حوالے سے اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ پاکستان بیورو آف امیگریشن نے رواں ماہ بیرون ملک خصوصاً عرب ممالک کے لیے ہزاروں نوکریوں کے اجازت نامے جاری کیے ہیں۔ صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے ایک ہفتے کے دوران 
ایک ہزار سے زائد ملازمتوں کے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم سعودی عرب کے لیے نئے ورک ویزا جاری کرنے کے بارے میں سعودی حکومت کی جانب سے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق بیورو آف امیگریشن نے اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے وجہ سے جو لوگ ویزا لگنے کے باوجود سفر نہیں کر سکے ان کا سارا کام دوبارہ سے کیا جائے گا۔ امیگریشن حکام کے مطابق ورک ویزے کے پراسس میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔

حکام کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے میڈیکل کے شعبے میں فارماسسٹ، انیستھیزیا کے ماہرین، فزیو تھراپسٹ، ڈینٹل ٹیکنیشن، جنرل اور فرسٹ ایڈ نرسز کے لیے افرادی قوت طلب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹریشن، اے سی ٹیکنیشن، زرعی ماہرین، جنرل لیبر، مستری، پلمبر، فورمین، ڈرائیورز، خانسامہ اور کئی دیگر کیٹیگریز کے ماہرین کی آسامیاں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ دوسری جانب یو اے ای میں بھی کورونا کے بعد معاشی بحالی کا سفر جاری ہے۔ متحدہ حکومت کی جانب سے بھی کئی شعبوں میں افرادی قوت طلب کی گئی ہے۔ کورونا کے باعث مشکل حالات سے دوچار پاکستان کا لیبر طبقہ ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔عرب ممالک میں ملازمتوں کے مواقع ان افراد کے لیے خوشی کا باعث ہیں جو کورونا کے آغاز سے بے روزگار ہو گئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 لاکھ 25 ہزار 203 پاکستانی روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک گئے تھے۔ رواں سال کورونا

کے عالمی پھیلاو نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کا پہیہ جام کیا وہیں ہوائی سفر بھی تعطل کا شکار ہو کر رہ گیا تھا۔ کورونا کے مثبت کیسز میں بتدریج کمی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سفری پابندیوں میں بھی نرمی کر دی گئی ہے۔